راشٹرپتی بھون میں واقع مغل گارڈن ہفتے سے عوام کے لئے کھولا جائے گا۔ اس دوران عام لوگوں کو صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک گارڈن دیکھنے کی سہولت حاصل ہوگی۔ آخری داخلہ شام چار بجے تک ہی ممکن ہوگا۔
راشٹرپتی بھون کے 35 نمبر گیٹ سے ایک گھنٹے کے لئے ایک بار 100 افراد کو انٹری دی جائے گی۔ مغل گارڈن، راشٹرپتی بھون میوزیم اور راشٹرپتی بھون کو دیکھنے کے خواہشمند افراد کے پاس کے لئے راشٹرپتی بھون کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعہ صرف آن لائن رجسٹریشن ہی متبادل ہے، جو مفت ہے۔
کورونا کے پیش نظر مغل گارڈن دیکھنے کے خواہشمندوں کے لئے خصوصی رہنما خطوط جاری کئے گئے ہیں۔