دارالحکومت نئی دہلی میں کورونا وائرس ’کووِڈ۔19‘ کے نئے کیسز کے مقابلے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے سے فعال کیسز میں کمی آئی ہے۔
بدھ کے روز صحت بلیٹن کے مطابق دہلی میں دریں اثناء 5246 نئے کیسز سامنے آئے۔ وہیں اس دوران کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 5361 تھی جبکہ 99 مزید افراد کی موت ہونے سے ہلاکتوں کے اعداد و شمار 8720 تک پہنچ گئی۔
بلیٹن کے مطابق دارالحکومت میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 5,45,787 ہو گئی ہے۔ وہیں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4,98,780 ہو گئی ہے اور فعال کیسز کی تعداد 38,227 رہ گئی ہے۔
دارالحکومت میں آج کورونا کے سیمپل کے ٹیسٹ میں آر ٹی پی سی آر کے 26,080 اور ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کے 35,698 سیمپل کا ٹیسٹ کیا گیا۔ ابھی تک کل 59.76 لاکھ سے زیادہ سیمپل کا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔ دہلی میں 10 لاکھ افراد میں سے 3,14,549 افراد کے سیمپل کا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔