محکمہ کے مطابق جنوب مغربی مانسون مغرب میں ہمالیائی خطہ، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی اور پنجاب کے کچھ علاقوں میں بدھ تک پہنچ جائے گا۔ دہلی میں صبح کئی مقامات پر بارش ہوئی ہے۔ پنجاب کے کچھ علاقوں میں رات کو بارش ہوئی تھی۔ دہلی میں درجہ حرارت 36.6 ڈگری سیلسیئس درج کیا گیا ہے جو کہ اس موسم کے اوسط سے معمول سے دو ڈگری کم ہے ۔ کم از کم درجہ حرارت 23.2 ڈگری ہے جو اس موسم کے اوسط سے پانچ ڈگری کم ہے۔
دارالحکومت میں مانسون کے آنے کا امکان
محکمہ موسمیات نے اس سال دہلی میں مانسون کچھ روز پہلے بدھ کو آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
دارالحکومت میں مانسون کے آنے کا امکان
واضح رہے کہ دہلی میں مانسون 29 جون کے آس پاس آتا ہے لیکن اس سال اس کے کچھ دن پہلے ہی آنے کا امکان ہے۔