نڈا نے یہاں مرکز کی نریندرمودی حکومت میں شامل دلت برادری سے آنے والے 12 وزراء کے مبارک باد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
انہوں نے کہاکہ ’’آزادی کے بعد بہت سے دلت لیڈر بنے ہیں۔
کوئی دلت لیڈرکے نام سے مشہورہوا کوئی قبائلی رہنما کے نام سے، کوئی کسان لیڈرکے نام سے جاناگیا اورکوئی پسماندہ طبقے کے لیڈرکے نام سے جاناگیا۔
تمام لوگوں نے اپنی شبیہ کواس نام کے ساتھ جوڑتے ہوئے زندگی میں قیادت کی۔
لیکن کسانوں کے لیڈر کہلانے والے سے زیادہ کام ہمارے وزیراعظم نے کیا۔