قومی دارالحکومت دہلی کے پنجابی باغ علاقے میں واقع مہاراجہ اگراسن اسپتال کا ایک ویڈیو لاک ڈاؤن کے درمیان وائرل ہو رہا ہے۔
اس ویڈیو میں بتایا جا رہا ہے کہ اسپتال میں کورونا مثبت مریضوں اور اسپتال کے عملے کے ساتھ برا سلوک کیا جا رہا ہے اور انہیں بغیر کسی ضروری سہولت کے اسپتال میں ڈیوٹی دینے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
اس ویڈیو میں اسپتال کے عملے نے بتایا کہ کورونا مثبت مریض کو 16 دن یہاں رکھا گیا تھا جس کے رابطے میں آنے کے بعد متعدد ڈاکٹروں کو بھی اس وائرس کا انفیکشن ہوا ہے جن میں سے کچھ لوگوں کی حالت مشکوک بتائی جا رہی ہے۔
اس کے علاوہ بھی اسٹاف کے کئی لوگ ایسے ہیں جن کی جانچ رپورٹ کے بارے میں ابھی تک انہیں معلومات نہیں دی جا رہی ہے جس کی وجہ سے اسپتال کے عملے میں افراتفری پھیل رہی ہے۔