اردو

urdu

ETV Bharat / city

لاک ڈاؤن کے بعد بازار سنسان، مزدوروں کی نقل مکانی تیز

دارالحکومت کےمصروف ترین کناٹ پلیس میں بھی آج دکانیں بند رہیں اور سڑکیں سنسان رہی۔ جگہ جگہ پر سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی دیکھی گئی۔

Migrant workers start leaving Delhi
Migrant workers start leaving Delhi

By

Published : Apr 20, 2021, 5:10 PM IST

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی میں لاک ڈاؤن کے پہلے دن منگل کو مصروف ترین بازار سنسان رہے اور ریلوے اسٹیشنوں اور بس اڈوں پر مہاجر مزدوروں کی بھیڑ دیکھی گئی وزیر اعلی اروند کیجریوال کے پیر کے روز لاک ڈاؤن کا اعلان کرنے کے بعد ہی مہاجر مزدوروں کی بھاری بھیڑ آنند بہار بس اسٹیشن، ریلوے اسٹیشن اور بین ریاستی بس اڈے پر دیکھی گئی۔ جو مسلسل بڑھتی ہی جارہی ہے۔ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھی بڑی تعداد میں مزدور اپنی ریاستوں کو واپس جانے کے لیے جمع ہوئے۔

ویڈیو

دہلی میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد مسٹر کیجریوال نے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل سے میٹنگ کے بعد اگلے پیر کی صبح 5 بجے تک کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا اور مزدوروں سے اپنے گھروں کو واپس نہ جانے کی اپیل کی تھی۔

وزیر اعلیٰ کے لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد آنند بہار، کوشمبی بس اڈے میں لوگوں کی بھاری بھیڑ جمع ہو گئی۔ زیادہ تر لوگوں کا کہنا تھا کہ کورونا وبا پر قابو کے بعد ہی وہ سبھی دہلی لوٹیں گے۔ کچھ فیکٹریوں کے بند ہونے کے بعد مزدور واپس اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے۔

دارالحکومت کےمصروف ترین کناٹ پلیس میں بھی آج دکانیں بند رہیں اور سڑکیں سنسان رہی۔ جگہ جگہ پر سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی دیکھی گئی۔ جو آنے جانے والے لوگوں کی چیکنگ کر رہے تھے۔ کئی کاروباری تنظیموں نے خود ہی بند کا اعلان کیا ہے۔

جن میں پرانی دہلی کا چاندنی چوک، کھاری باولی، صدر بازار اور گاندھی نگر وغیرہ شامل ہیں۔ قومی دارالحکومت میں پبلک ٹرانسپورٹ اور میٹرو خدمات جاری ہیں، لیکن ان میں محدود تعداد میں لوگوں کو آنے جانے کی اجازت ہے۔

دہلی میں لاک ڈاؤن کے دوران لازمی خدمات میں اشیائے خوردنی اور طبی خدمات کو مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ اس دوران مرکزی حکومت کے دفاتر کھلے رہیں گے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details