اردو

urdu

ETV Bharat / city

مولانا طاہر القادری کا لٹریچر مدارس میں پڑھایا جائے: عارف محمد خان - دہلی کے مذہبی تقریب میں عارف محمد خان کی شرکت

معروف اسکالراور کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان(Governor of Kerala Arif Muhammd Khan) نے اپنے خطاب میں کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی مشہور کتاب ’فتویٰ آن ٹیررزم اینڈ سوسائڈ بامبنگ‘ انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

عارف محمد خان
عارف محمد خان

By

Published : Nov 19, 2021, 7:54 PM IST


نئی دہلی کے انڈیا اسلامک کلرل سینٹر میں منہاج انٹر فیتھ اینڈ ویلفیئرفاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک بین مذاہب اورہم آہنگی پر مبنی ’میلاد کانفرنس‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ادیان کے اسکالرز اور دانشوران نے شرکت کی۔


کنوینرڈاکٹر حفیظ الرحمن نے خطبہ استقبال میں ڈاکٹر طاہرالقادری اور منہاج انٹر فیتھ اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی عالمی پیمانے پر جاری خدمات پر روشنی ڈالی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت سے ہوا ۔درجہ اول کی طالبہ ہانا حفیظ نے انگریزی میں سیرت رسول پر مختصر تقریر کی پھر انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے صدر سراج الدین قریشی نے استقبالیہ کلمات پیش کیے۔۔
مہمان خصوصی معروف اسکالر اور کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی مشہور کتاب ’فتویٰ آن ٹیررزم اینڈ سوسائڈ بامبنگ‘ انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔


مگر افسوس اس بات کا ہے کہ طاہرالقادری کا لٹریچر مدارس میں نہیں پڑھایاجاتا ہے،جس کی اشد ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے فتویٰ اور جہاد جیسے موضوعات پر قرآن وحدیث کی روشنی میں اپنے خیالا ت کا اظہار کیا۔


انہوں نے مولانا ابوالکلام آزاد،سرسید احمد خاں اور علامہ شبلی نعمانی کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے لئے بندوں سے ڈرنا بند کردیں اور اللہ سے ڈرنا شروع کریں۔
عارف محمد خاں نے ملک کے موجودہ حالات اور مسائل کے حوالے سے کہا کہ مسائل کا حل رونا نہیں بلکہ علم حاصل کرنا ہے۔
تعلیم کی اہمیت پر تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے ہی زور دیا ہے کیونکہ یہی قرآن کا حکم بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ اپنے سماج کے لیے فائدہ مند بن جائے تو اللہ خود آپ کی حفاظت کرےگا۔


اس موقع پر وزیر اعظم کے ایس ڈی رہ چکے سدھیدر کلکرنی نے کہا کہ ہمیں انسایت اور ہندوستانیت پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
مولانا آزاد اردو یونیورسٹی کے پروفیسر سید علیم اشرف نے اپنے خطاب میں کہا کہ معاشرے میں بدلے کی نہیں بدلاؤ کی ضرورت ہے اور بدلاؤ کے لیے پہلے خود کو بدلنا ضروری ہے۔
ہمالیہ ویلینس کے سربراہ ڈاکٹر ایس فاروق نے اپنے خطبہ صدارت میں بیٹی کی عظمت پر روشنی ڈالی۔اور کہا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت فاطمہ کی عزت وتوقیر کیا کرتے تھے۔
حسین وحید نے قصیدہ معراج پیش کیا۔

مزید پڑھیں:کیرالہ اسمبلی میں اپوزیشن نے گورنر عارف خان کا راستہ روکا

اس کے علاوہ دیگر مقررین اور شرکا میں فادر ڈاکٹر ایڈون وکٹر ،سید ناد علی، بڑودہ سید توقیر عالم، سی اے فیصل فریدی،حاجی قمر الہدی ، الوینا قریشی سیمی جوشی ایڈوکیٹ، ڈاکٹر عارفہ راجپوت وغیرہ موجود تھے۔
اس موقع پر معروف شاعر سریندر شجر نے ہدیہ نعت پاک پیش کی ۔ پروگرام کا اختتام قومی گیت’جن گن من‘ کے ساتھ ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details