مولانا ابو الکلام آزاد کے یوم پیدائش کے موقع پر آج دارالحکومت دہلی کی شاہی جامع مسجد کے پہلو میں ان کے مزار پر دوپہر کے بعد متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
اس دوران عام آدمی پارٹی اقلیتی ونگ کے چیئرمین اور مصطفیٰ آباد کے رکن اسمبلی حاجی یونس اپنے حامیوں کے ساتھ مزار پر پہنچے۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا ابو الکلام آزاد کا قد پندٹ جواہر لال نہرو سے بھی اونچا تھا لیکن آج انہیں فراموش کردیا گیا ہے، تاہم عام آدمی پارٹی کی جانب سے ان کی تعلیمات کو عام کرنے کےلیے اقدامات کئے جائیں گے۔