اردو

urdu

ETV Bharat / city

لال قلعہ تشدد معاملہ میں منندرسنگھ گرفتار

دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کی ٹیم نے زرعی قوانین کے خلاف 26جنوری کو نکالی گئی ٹریکٹر پریڈ کے دوران لال قلعہ پر ہونے والے تشدد کیس میں مطلوب منندر سنگھ عرف مونی(30) کو گرفتار کر لیا۔

By

Published : Feb 17, 2021, 7:39 PM IST

لال قلعہ تشدد معاملہ میں منندرسنگھ گرفتار
لال قلعہ تشدد معاملہ میں منندرسنگھ گرفتار

اسپیشل سیل کے ایک افسر نے بتایا کہ لال قلعہ تشدد معاملہ میں مطلوب منندر سنگھ کو منگل کی شام پیتم پورہ کے قریب گرفتار کیا گیا۔ سوروپ نگر کی سندھی کالونی میں اس کے گھر سے دو تلواریں بھی بر آمد ہوئی ہیں۔ منندر اے سی کار میکینک کی حیثیت سے کام کرتا ہے اور اپنے گھر کے قریب خالی پلاٹ میں تلوار چلانے کی ٹریننگ کا ایک اسکول چلاتا ہے۔

اس سے قبل لال قلعہ تشدد معاملہ میں اداکار دیپ سدھو، سکھ دیو اور اقبال سنگھ گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ پولیس نے دیپ سدھو، جگراج سنگھ، گرجوت سنگھ اور گرجنت سنگھ کے بارے میں معلومات دینے والوں کو ایک لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے علاوہ پولیس نے جگبیر سنگھ، بوٹا سنگھ، سکھدیو سنگھ اور اقبال سنگھ کے بارے میں معلومات دینے والوں کو 50،000 روپے نقد انعام دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں؛راج دیپ کے خلاف از خود نوٹس کا معاملہ غلطی سے: سپریم کورٹ

خیال رہے کہ 26 جنوری کو کسانوں کی تنظیموں نے مرکز کے تینوں نئے زرعی قوانین کو واپس لینے کے مطالبے کی حمایت میں ایک ٹریکٹر پریڈ نکالی تھی اور اس دوران کسانوں اور پولیس کے مابین پرتشدد جھڑپیں ہوئی تھیں۔ اس دوران کچھ مظاہرین لال قلعے پر پہنچ گئے اور وہاں تاریخی عمارت کی فصیل پر کسان تنظیم اور مذہبی جھنڈے لگا دیئے تھے۔

26 جنوری کو پولیس نے تشدد کیس میں 44 رپورٹ درج کیے ہیں اور اب تک 143 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details