اردو

urdu

ETV Bharat / city

وزیر داخلہ کا نجی سیکریٹری جتلانے والا شخص گرفتار - کرائم برانچ

مرکزی وزیر داخلہ کا نجی سیکریٹری جتلا کر نوکریوں کی سفارش کرنے والا شخص راجستھان کے الور ضلع سے گرفتار۔

دہلی پولیس نے مرکزی وزیر داخلہ کے نجی سیکریٹری کے طور پر ہریانہ کے وزیر لیبر انوپ دھانک اور راجستھان کے وزیرقانون ٹیکا رام جولی کو فون کر کے کسی کو نوکری کی سفارش کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس کی شناخت سندیپ چودھری(25) کے طور پر ہوئی ہے۔  پولیس کے ایک افسر نے جمعرات کو بتایا کہ پولیس ٹیم نے سندیپ کو راجستھان کے الور ضلع میں اس کے گاؤں سے گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں کرائم برانچ نے وزارت داخلہ کی شکایت پر معاملہ درج کیا تھا۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ ایک شخص نے خود کو وزیر داخلہ کا نجی سکریٹری بتاکر کسی کو نوکری دلانے کےلئے فون کیا تھا۔  پولیس پوچھ تاچھ میں سندیپ نے بتایا کہ وہ پہلے ہریانہ کے دھارو ہیڑا میں ہیرو ہونڈا کمپنی میں کام کرتا تھا لیکن کورونا کی وبا کی وجہ سے اس کی نوکری چلی گئی اور وہ بے روزگار ہوگیا۔ اس کے بعد اس نے راجستھان یا ہریانہ میں کسی فیکٹری میں روزگار کا منصوبہ بنایا۔ اس کے لئے اس نے ہریانہ کے وزیر لیبر اور راجستھان کے وزیر قانون کو مرکزی وزیر داخلہ کا نجی سکریٹری بن کر فون کیا تھا۔  انہوں نے بتایا کہ سندیپ نے دونوں وزرا کو فون کرنے کے لئے اپنی خاتون دوست کے نام پر ایم ٹی این ایل کا سم لیا تھا۔ پولیس نے اس سم کو بھی ضبط کیا ہے جس سے وہ فون کرتا تھا۔

By

Published : Jul 23, 2020, 5:50 PM IST

دہلی پولیس نے مرکزی وزیر داخلہ کے نجی سیکریٹری کے طور پر ہریانہ کے وزیر لیبر انوپ دھانک اور راجستھان کے وزیرقانون ٹیکا رام جولی کو فون کر کے کسی کو نوکری کی سفارش کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس کی شناخت سندیپ چودھری(25) کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس کے ایک افسر نے جمعرات کو بتایا کہ پولیس ٹیم نے سندیپ کو راجستھان کے الور ضلع میں اس کے گاؤں سے گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں کرائم برانچ نے وزارت داخلہ کی شکایت پر معاملہ درج کیا تھا۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ ایک شخص نے خود کو وزیر داخلہ کا نجی سکریٹری بتاکر کسی کو نوکری دلانے کےلئے فون کیا تھا۔

پولیس پوچھ تاچھ میں سندیپ نے بتایا کہ وہ پہلے ہریانہ کے دھارو ہیڑا میں ہیرو ہونڈا کمپنی میں کام کرتا تھا لیکن کورونا کی وبا کی وجہ سے اس کی نوکری چلی گئی اور وہ بے روزگار ہوگیا۔ اس کے بعد اس نے راجستھان یا ہریانہ میں کسی فیکٹری میں روزگار کا منصوبہ بنایا۔ اس کے لئے اس نے ہریانہ کے وزیر لیبر اور راجستھان کے وزیر قانون کو مرکزی وزیر داخلہ کا نجی سکریٹری بن کر فون کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ سندیپ نے دونوں وزرا کو فون کرنے کے لئے اپنی خاتون دوست کے نام پر ایم ٹی این ایل کا سم لیا تھا۔ پولیس نے اس سم کو بھی ضبط کیا ہے جس سے وہ فون کرتا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details