اردو

urdu

ETV Bharat / city

دہلی: گاڑیوں کے بجائے پہیوں کی چوری - گاڑیاں گھر کے باہر

دہلی میں گھر کے باہر کھڑی بہت سے مہنگی گاڑیوں کے پہیے چوروں نے چوری کرلئے۔ کار مالکان کا کہنا ہے کہ انہوں نے زندگی میں پہلی بار دیکھا ہے کہ چور گاڑیوں کے بدلے پہیے چوری کررہے ہیں۔

Luxury cars wheel stolen in jungpura area of new Delhi
دہلی: چور گاڑیوں کے بدلے پہیے چوری کررہے

By

Published : Jul 5, 2020, 4:12 PM IST

دارالحکومت دہلی کے جنگ پورہ علاقے سے ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ جہاں گھر کے باہر کھڑی بہت سی مہنگی کاروں کے پہیے چوروں نے چوری کرلئے جبکہ تمام گاڑیاں محفوظ ہیں۔

دہلی: چور گاڑیوں کے بدلے پہیے چوری کررہے

دہلی میں پارکنگ کا مسئلہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ دہلی میں پارکنگ کی تعداد جو ہونی چاہیے اس کے مقابلے آدھے سے بھی کم پارکنگ اسپاٹ دستیاب ہیں۔ ایسی صورتحال میں لوگ اپنے گھر کے باہر کار کھڑا کردیتے ہیں۔

دہلی کے جنگ پورہ علاقے کے بہت سارے رہائشیوں نے اپنی گاڑیاں گھر کے باہر کھڑی کردی تھیں، لیکن اگلی صبح جب بیدار ہوئے تو یہ نظارہ حیران کن تھا۔ متعدد گاڑیوں کے پہیے چوری ہوگئے تھے اور تمام گاڑیاں اینٹ کے سہارے کھڑی کردی گئی تھیں۔ کار مالکان کا کہنا ہے کہ انہوں نے زندگی میں پہلی بار دیکھا ہے کہ چور گاڑیوں کے بدلے پہیے چوری کررہے ہیں۔

دہلی: چور گاڑیوں کے بدلے پہیے چوری کررہے

غور طلب ہے کہ دہلی میں یہ پہلا واقعہ نہیں جب گاڑی کے پہیے چوری ہوگئے ہوں۔ اس سے قبل بھی دہلی سے ایسے بہت سے معاملات سامنے آئے ہیں جہاں کار محفوظ ہے لیکن اس کے پہیے چوری ہوگئے تھے۔

پولیس عہدیداروں نے دبی زبان میں کہا ہے کہ دہلی میں کچھ گروہ سرگرم ہیں جو گاڑیاں نہیں چوری کرتے بلکہ پہیے چوری کرتے ہیں اور پھر انہیں کباڑ میں فروخت کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details