انوراگ ٹھاکر نے ایوان میں ضمنی سوالوں کے جواب میں کہا کہ' ایل آئی سی میں ابتدائی آئی پی او لانے سے وہاں تعینات کسی بھی ملازم کی نوکری نہیں جائےگی'۔
انہوں نے کہا کہ' آئی پی او لانے کا عمل شروع ہوا ہے۔ جب مناسب وقت آئے گا تو اس وقت بتایا جائے گا کہ اس کی بازار قیمت کتنی ہے۔ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ بازار میں اس کی قیمت بڑھے اور زیادہ سے زیادہ لوگ سرمایہ کاری کریں'۔
انہوں نے ملک کی معیشت کی حالت سے متعلق ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ' دنیا کی کئی ایجنسیوں نے مانا ہے کہ کورونا کی وبا کے بعد بھارت نے تیزی سے ریکوری کی ہے اور بھارت کی ترقی کی شرح دو نمبروں میں رہنے والی ہے'۔
مرکزی وزیر مملکت نے پٹرول و ڈیزل اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کے دائرے میں لائے جانے کے امکان سے جڑے سوال پر کہا کہ' جی ایس ٹی کونسل کو اس بارے میں فیصلہ کرنا ہے'۔