اردو

urdu

ETV Bharat / city

دہلی میں کورونا سے نمٹنے کے لیے تجربہ کار مشاورتی کمیٹی کی تشکیل - لیفٹیننٹ گورنر انل بایجل

لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے دارالحکومت دہلی میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس سے متعلق ایک اعلی سطحی تجربہ کار مشاورتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

LG formed high advisory committee over coronavirus in delhi
دہلی میں کورونا سے نمٹنے کے لیے تجربہ کار مشاورتی کمیٹی تشکیل

By

Published : Jun 12, 2020, 9:53 PM IST

دارالحکومت دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے آج دہلی کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو کورونا وبا کے انتظامات کے مختلف پہلوؤں پر مشورے دینے کے لیے ایک اعلی سطح کی تجربہ کار مشاورتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر کے ذریعہ تشکیل کردہ مشاورتی کمیٹی میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے وابستہ ممتاز ماہرین کو نامزد کیا گیا ہے۔ یہ مشاورتی کمیٹی چھ ممبروں پر مشتمل ہے۔

جس میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ممبر کرشنا وتس، کمل کشور، آئی سی ایم آر کے ڈائریکٹ جنرل بلرام بھارگو، ایمس کے ڈائریکٹر رندیپ گولیریا، ڈی جی ایچ ایس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رویندرن اور این سی ڈی سی ڈائریکٹر ڈاکٹر سجیت کمار سنگھ شامل ہیں۔

یہ تجربہ کار مشاورتی کمیٹی کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور کورونا وبا کی وجہ سے دہلی میں پیدا ہونے والے چیلنجوں سے نمٹنے اور طبی انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے اقدامات پر اپنی رائے دے گی۔

یہ کمیٹی کورونا کے خلاف موثر جنگ کے لیے عالمی اور قومی سطح پر اٹھائے گئے بہترین اقدامات اور مثالوں کو بھی پیش کرے گی۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے عالمی وبائی مرض کے چیلنج پر قابو پانے کے لیے جو کوششیں کی جارہی ہیں ان میں جدید ایجنسیوں کے مابین موثر منصوبہ بندی، موثر مانیٹرنگ اور کوآرڈینیشن کو بڑھایا جانا چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details