اردو

urdu

ETV Bharat / city

آئی آئی ٹی دہلی کی تیار کردہ کفایتی کورونا جانچ کٹ لانچ - دہلی کے ڈائریکٹر راج گوپال راؤ

فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے کورونا سے لڑنے کے لیے محض 399روپے کی انتہائی کفایتی جانچ کٹ بدھ کے روز یہاں لانچ کی جو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی )دہلی نے تیارکی ہے ۔اس کٹ کے ذریعہ 30لاکھ لوگوں کی جانچ کی جاسکتی ہے ۔

Launch of Economical Corona Test Kit developed by IIT Delhi
آئی آئی ٹی دہلی کی تیار کردہ کفایتی کورونا جانچ کٹ لانچ

By

Published : Jul 15, 2020, 2:30 PM IST

ڈاکٹر نشنک نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اس کٹ کو لانچ کرتے ہوئے کہاکہ آئی آئی ٹی دہلی نے کورونابحران کے مشکل وقت میں بہت ہی کم دنوں میں یہ کٹ تیار کرکے ایک تاریخی کام کیاہے اور اس سے دنیا میں ہندستان کاسر فخر سے بلند ہواہے ۔

انھوں نے آئی آئی ٹی ، دہلی کے ڈائریکٹر راج گوپال راؤ اور انکی ٹیک کو اس کٹ کے لیے مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ انھوں نے بہت کم وقت میں یہ کٹ تیار کی ہے جو محض 399روپئے کی ہے جبکہ باہر یہ کٹ 2000روپئے میں ملتی ہے ۔ اس کٹ کے ذریعہ صرف تین گھنٹہ میں جانچ رپورٹ ملے گی جبکہ دیگر کٹ سے کم سے کم 24گھنٹے میں رپورٹ ملتی ہے ۔پہلے کٹ سے صرف تین لاکھ جانچ ہوپاتی تھی جبکہ اس کٹ سے 20لاکھ مریضوں کی جانچ ہوسکے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details