یہ نکاسی کی حد آج شام چھ بجے سے موثر ہو گئی ہے اور ایک مہینہ تک یا 16 دسمبر تک لگائی گئی ہے۔ اس مدت میں بینک کے صارف روزانہ زیادہ سے زیادہ 25 ہزار روپے ہی نکال سکیں گے۔
لکشمی ولاس بینک میں گاہکوں کے لئے یومیہ نکاسی کی حد نافذ - یومیہ نکاسی کی حد نافذ
مرکزی حکومت نے تمل ناڈو کے نجی شعبہ کے لکشمی ولاس بینک میں بدھ کو اکاؤنٹ ہولڈروں کے لئے یومیہ پچیس ہزار روپے نکاسی کی حد طے کی ہے۔
لکشمی ولاس بینک
وزارت خزانہ نے آج ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ وزارت خزانہ کے مطابق حالانکہ کچھ خاص شرائط جیسے علاج، اعلی تعلیمی کے لئے فیس جمع کرنے اور شادی وغیرہ کے لئے اکاونٹ ہولڈر ریزرو بینک کی اجازت سے 25 ہزار روپے سے زیادہ بھی نکال سکیں گے۔ ریزرو بینک کی سفارش پر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔