کجریوال نے کہا کہ پوری دہلی نے اروند کجریوال کو ووٹ دیا لیکن وشواس نگر کے لوگوں نے بی جے پی کے اوپی شرما کو ووٹ دے دیا۔ پوری دہلی میں ترقی ہو رہی ہے لیکن وشواس نگر کی ترقی رک گئی۔
'بی جے پی رہنما نے وشواس نگرمیں محلہ کلینک نہیں كھلنے دیا' - Kejriwal says BJP MLA OP Sharma does not allow to become a local clinic in vishwas nagar
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے اتوار کو وشواس نگر کے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی پر اس اسمبلی حلقہ میں محلہ کلینک نہیں کھلنے دینے کا الزام لگایا۔
انہوں نے کہا 'ہم نے کہا کہ وشواس نگرکے لوگ بھی ہمارے ہیں، میں ان کا بھی بیٹا ہوں، یہاں بھی محلہ کلینک بننے دو، لیکن اوپی شرما نے بننے نہیں دیا، انہوں نے ساری ترقی روک دی۔ انہیں لگتا تھا کہ محلہ کلینک بن گیا تو کجریوال کی تعریف ہو گی'۔
وزیر اعلی نے کہا کہ پہلے دہلی میں صرف عام آدمی پارٹی، بی جے پی اور کانگریس تین ہی پارٹیاں تھی۔ اس بار ملک کی ساری پارٹیاں دہلی میں آ گئی ہیں اور سبھی نے ان کو شکست دینے کے لیے اتحاد کر لیا ہے۔ اس بار بی جے پی نے بھی اپنے سارے ساتھیوں کو بلا لیا ہے۔