اردو

urdu

ETV Bharat / city

امت بالیان کے اہل خانہ سے کیجریوال کی ملاقات

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ امت بالیان کی موت سے ہم سبھی کافی غم زدہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آگ میں پھنسے لوگوں کو بچانے کے لیے امت بالیان نے اپنی جان کی قربانی دے دی ۔

By

Published : Jan 3, 2020, 3:11 PM IST

kejriwal meet to amitbliyan family
امت بالیان کے اہل خانہ سے ملے: کیجری وال

وزیراعلی اروندکیجری وال نے پیراگڑھی کی ایک فیکٹری میں لگی بھیانک آگ پر قابو پانے کے دوران ہلاک ہونے والے فائربرگیڈعملہ کے کن امت بالیان کے گھروالوں سے ملاقات کرکے ہمدردی اظہار کیا۔

امت بالیان پیراگڑھی میں واقع بیٹری فیکٹری میں آگ بجھاتے وقت عمارت کا حصہ گرنے سے زخمی ہوگئے تھے اور بعد میں انکی موت ہوگئی۔

مسٹر کیجری وال نے میڈیا سے کہاکہ امت بالیان کی موت سے ہم سبھی کافی غم زدہ ہیں۔انھوں نے کہاکہ آگ میں پھنسے لوگوں کو بچانے کےلیے امت بالیان نے اپنی جان کی قربانی دیدی ۔

انکے جیسے جانبازوں کی وجہ سے ہی دہلی محفوظ ہے۔ وزیراعلی نے کہاکہ امت کا پورا خاندان انتہائی صدمہ میں ہے۔

مزید پڑھیں: فضائی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی ہلاک

وزیراعلی نے کہاکہ دہلی حکومت مسٹربالیان کے کنبہ کو ایک کروڑ روپئے کی مددفراہم کرے گی اور انکے خاندان کے ایک رکن کو سرکاری ملازمت دی جائیگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details