سیون 3اسپورٹس کرکٹ پروگرام ’’جونیئر کرکٹ چیمپیئن شپ‘‘ (جے سی سی) شروع کرے گا اس اقدام کا مقصد ’’یونیفائیڈ کریکٹنگ پلیٹ فارم‘‘ کے ذریعے ہندوستانی نوجوانوں میں کرکٹ کو فروغ دینا ہے۔ جے سی سی کو خصوصی طور پر آن لائن اور آف لائن کرکٹ پروگراموں کو جوڑنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے اور یہ تمام کرکٹ سے محبت کرنے والوں کو ایک مناسب موقع فراہم کرتا ہے۔
جے سی سی نے کرکٹ سے محبت کرنے والوں کو اپنے خوابوں کا سفر شروع کرنے کے لئے لاک ڈاؤن کے دوران کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ آن لائن رجسٹر کرنے کی دعوت دی ہے۔ اس کے بعد ہندوستانی کرکٹ کمپنیاں - چیتن شرما، اشوک ملہوترا، ڈاکٹر سنجے بھاردواج اور سریندر کھنہ، جنہوں نے دروناچاریہ اعزاز حاصل کیا ہے انہیں آن لائن ٹرینگ اور کرکٹ ٹیوٹوریل دیں گے۔
اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے ساتھ اس اقدام پر بین الاقوامی کرکٹر اور اسکول اسپورٹس پروموشن فاؤنڈیشن کے سابق صدر مسٹر چیتن شرما نے کہا ’’کسی بھی ملک کے کرکٹ کے مستقبل کی کامیابی میں جونیئر کرکٹ کا خصوصی تعاون ہے۔ میں نے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز ویسٹ انڈیز کے دورے پر اسکول کی نمائندگی کرتے ہوئے کیا۔ ہمیں اس کھیل سے لوگوں کی محبت اور کامیابی ملی ہے۔ لہذا مجھے یقین ہے کہ ہمیں بھی اس کھیل کے لئے کچھ کرنا چاہئے۔ میں نئے زمانے کی جے سی سی میں شامل ہونے پر بہت خوش ہوں اور مجھے یقین ہے کہ جے سی سی نوجوانوں میں کرکٹ کو زیادہ مقبول بنانے کے ہمارے خواب کو پورا کرے گا۔ ‘‘
سابق ہندوستانی کرکٹر سابق قومی سلیکٹر اور انڈین کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر مسٹر اشوک ملہوترا نے کہا ’’میں اس کوشش میں جڑا ہوا ہوں جو ایک بڑے مقصد کے ساتھ شروع ہوئی۔ نوجوان کرکٹرز جے سی سی کے ذریعہ اپنے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے خوش اور پرجوش ہیں۔‘‘
نوجوانوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر سنجے بھاردواج نے جدید کرکٹ کے چیلنجوں کے لئے انہیں تیار کرنے کے لئے جے سی سی کے خصوصی ماڈیول تیار کیے ہیں۔