دہلی پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت دہلی میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی، کی واردات میں گذشتہ برس کے مقابلے کمی درج کی گئی ہے، سنہ 2018 میں جہاں اکتوبر تک بدسلوکی کے 2838 معاملے درج کیے گئے تھے وہیں رواں برس 31 اکتوبر تک 2520 معاملے درج کیے گئے ہیں۔ سنہ 2015 کی بات کریں تو 31 دسمبر تک 5367 معاملے درج کیے گئے تھے۔
دہلی میں خواتین کتنی محفوظ؟ خواتین پر نازیبا تبصرے کی واردات میں بھی رواں برس کمی درج کی گئی ہے، سنہ 2018 کے 31 اکتوبر تک خواتین پر نازیبا تبصرے کرنے کے 518 معاملے درج ہوئے تھے جبکہ رواں برس 31 اکتوبر تک 406 ایسی واردات درج ہوئی ہیں۔
خواتین کے اغوا کی بات کی جائے تو اس میں بھی گذشتہ کے مقابلے کمی درج کی کی گئی ہے، سنہ 2018 میں 31 اکتوبر تک اغوا کے 235 کیسز درج ہوئے تھے، جبکہ رواں برس 31 اکتوبر تک 161 اغوا کے معاملے درج کیے گئے ہیں۔ جہیز کے لیے قتل کے معاملے میں بھی کمی آئی ہے، سنہ 2018 کے 31 اکتوبر تک 130 معاملے درج کیے گئے تھے وہیں رواں برس 31 اکتوبر تک 103 دہلی میں ایسے معاملے درج کیے گئے ہیں'۔
دہلی پولیس کے ایک ترجمان ڈی سی پی مندیپ سنگھ رندھوا نے بتایا کہ خواتین کے ساتھ تشدد کو روکنے کے لیے پولیس مسلسل کوشش کرتی رہتی ہے، جسمانی طور پر بھی خواتین کو خودمختار بنانے کے لیے انہیں سیلف ڈیفنس کی ٹرینگ دی جاتی ہے۔ بیداری مہم کی بھی جارہی ہے، اسکول و کالجز کے پاس پولیس گشت کرتی ہے، ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا جاتا ہے، اس کی وجہ سے خواتین کے ساتھ ہونے والے جرائم میں کمی آئی ہے۔ جنسی زیادتی کے معاملے میں بھی رواں برس کچھ بہتری آئی ہے، اس سلسلے میں پولیس سنجیدگی کے ساتھ کام کررہی ہے'۔
لیکن ابھی بھی ایک سوال برقرار ہے کہ' کیا دہلی میں خواتین محفوظ ہیں، یا یہ کمی تشفی بخش ہے، اس میں مزید بہتری کب دیکھنے کو ملے گی؟