اردو

urdu

ETV Bharat / city

'فورسز کی کمی کے سبب تشدد پر قابو پانے میں مشکل'

دہلی پولیس نے منگل کے روز مرکزی وزارت داخلہ کو بتایا کہ ان کے پاس اس تشدد پر فوری طور پر قابو پانے کے لئے جتنی طاقت ہونی چاہیے اتنی نہیں ہے۔ اس تشدد میں اب تک ایک پولیس اہلکار سمیت نو افراد ہلاک ہو گئے۔

Increased violence due to lack of forces
'فورسز کی کمی کی وجہ سے تشدد میں اضافہ'

By

Published : Feb 25, 2020, 5:43 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 1:18 PM IST

دہلی پولیس کمشنر امولیہ پٹنائک نے ایم ایچ اے کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات کے دوران فورسز کی عدم دستیابی کا اظہار کیا۔

انہوں نے ایم ایچ اے کو یہ بھی بتایا کہ وہ تشدد سے متاثرہ علاقوں میں اپنی مسلح پولیس کی ایک بٹالین تعینات کر رہے ہیں۔

دہلی پولیس کے مطابق پولیس کو نیم فوجی دستوں کی کل 35 کمپنیاں فراہم کی گئیں جن میں سے 20 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آخری تین دن کے دورے کے دوران قومی دارالحکومت کی سکیورٹی بڑھانے کے لیے دی گئی۔

پیر کے روز شمال مشرقی دہلی میں شہریت ترمیمی قانون کی حمایت و مخالفت میں احتجاج کے دوران رونما ہونے والے تشدد میں 9 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں نیم فوجی اہلکار اور دہلی پولیس کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

مشتعل مظاہرین نے سکیورٹی اہلکاروں پر پتھراؤ کیا، دکانوں، گاڑیوں اور ایک پیٹرول پمپ کو نذر آتش کردیا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 1:18 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details