اردو

urdu

ETV Bharat / city

Jamaat-e-Islami Hind's 'Zakat Center India: جماعت اسلامی ہند کا ’زکوٰۃ سینٹر انڈیا‘ کا افتتاح - زکوٰۃ سینٹر انڈیا

امت مسلمہ کو غربت سے پاک اور خود کفیل بنانے کے مقصد سے جماعت اسلامی ہند نے ایک چیریٹیبل ادارہ ”زکوٰۃ سینٹر انڈیا“ کا آغاز کیا۔ Jamaat-e-Islami Hind's 'Zakat Center India

جماعت اسلامی ہند
زکوٰۃ سینٹر انڈیا

By

Published : Mar 28, 2022, 12:51 PM IST


امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے نئی دہلی میں جماعت کے مرکز میں منعقدہ ایک پروگرام میں چیریٹیل ادارہ ”زکوٰۃ سینٹر انڈیا“ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت نے ’زکوٰۃ سینٹر انڈیا‘ کی ویب سائٹ www.zakatcenterindia.org کا بھی افتتاح کیا۔ اس ویب سائٹ پر اسلام کے پانچ ستونوں میں سے ایک ستون زکٰوۃ کے پورے نظام کے بارے میں مکمل معلومات دستیاب ہیں۔امیر جماعت نے کہا کہ صاحب نصاب مسلمانوں کے لئے ضرورت مندوں کی مدد کرنا ایک مذہبی فریضہ ہے“۔


جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر اور زکوٰۃ سینٹر انڈیا‘ کے چیئرمین ایس امین الحسن نے ’زکوٰۃ سینٹر انڈیا‘ کے اہداف و مقاصد اور طریقہ کار کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا پورا نظام شفافیت اور احتساب کی بنیاد پر ہوگا۔ اس ویب سائٹ کو آن لائن پیمنٹ گیٹ وے پروسیس کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔ اس میں آسانی سے ادائیگی کے لئے کیو آر کوڈ سسٹم بھی رکھا گیا ہے“۔


اس موقع پر مذکورہ سینٹر کے ایک ٹرسٹی ڈاکٹر محی الدین غازی نے اسلام میں زکوٰۃ کے نظام کے تصور پر روشنی ڈالی۔
’زکوٰۃ سینٹر انڈیا‘ کی جو ویب سائٹ بنائی گئی ہے۔ اس میں موضوع سے متعلق تمام ضروری تفصیلات موجود ہیں، بشمول زکوٰۃ کیا ہے، نصاب کیا ہے یعنی زکوٰۃ کس پر لازمی ہے اور کون اسے حاصل کرنے کا اہل ہے، نیز زکوٰۃ کیلکولیٹر، اسکیمز، بینک کی تفصیلات وغیرہ تمام چیزیں دستیاب ہیں۔

مزید پڑھیں:


ویب سائٹ پر ’زکوٰۃ سینٹر انڈیا‘ کے وژن کا تعارف پیش کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ہندوستان کے دور دراز علاقوں میں بسنے والے اور نہایت ہی غریب مسلم خاندانوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانا اس کا ہدف ہے۔ ویب سائٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس کا مشن غربت سے پاک خود انحصار امت کے لئے اجتماعی کوششیں کرنا ہے۔ زکوۃ سینٹر انڈیا کے سکریٹری عبد الجبار صدیقی نے سینٹر کے پانچ اغراض ومقاصد بتائے جو یہ ہیں:
(1)لوگوں کو زکوٰۃ کی مذہبی اہمیت اور سماجی فوائد کے بارے میں سمجھانا اور یہ بتانا کہ وسائل امیروں سے غرباء کی طرف منتقل ہونے کے کیا ثمرات ہیں۔
(2) قرآن کی ہدایت کے مطابق غریبوں اور ناداروں کے لئے زکوٰۃ اور عُشر کے پروگرام کو منظم کرنا۔
(3) مستحقین کی فلاح و بہبود کے لئے پنشن، راشن، اسکالر شپ وظیفہ، خوراک اور طبی امداد فراہم کرنا۔
(4)زکوٰۃ لینے والوں کے فائدے کے لئے ادارے کھولنا، فاؤنڈیشن قائم کرنا اور ان کو چلانا اور فروغ دینا۔
(5) اختراعی طریقہ اور حکمت عملی کے لئے تحقیقی و علمی سرگرمیوں کو منظم کرنا جو کہ زکوٰۃ پروگرام کی موثر فنڈنگ میں معاون ہوسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details