نوئیڈا: ٹیک زون فور اتھارٹی کے ذریعہ بنائے گئے اوپن جم کا سی ای او نریندر بھوشن نے افتتاح کیا۔ اسے بنانے میں تقریباً 32 لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ اسی طرح سی ای او نے مزید پارکوں میں اوپن جم بنانے کی ہدایات دیں۔
ایک جدید اور سہولیات سر آراستہ شہر بنانے کی مہم
گریٹر نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا ویسٹ کو جدید اور سہولیات سے آراستہ شہر بنانے کے لیے اتھارٹی کی مہم جاری ہے۔ اتھارٹی کے سی ای او نریندر بھوشن Authority CEO Narendra Bhushan کی ہدایات پر گریٹر نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا ویسٹ کے پارکوں میں اوپن جم Open Gym in the Parks of Greater Noida West بنائے جا رہے ہیں۔
32 لاکھ روپے خرچ ہوں گے
تقریباً چار ایکڑ رقبے پر پھیلے اس پارک کے اوپن جم میں ایئر واکر، سیٹ اپ اسٹیشن، فکسڈ ڈمب بیل، ایئر سوئنگ، ہارس رائڈر اسٹیشن، لیگ پریس، پول چیئر، ایکسرسائزنگ بار، چیسٹ پریس، ایلی ٹیکل ایکسرسائزر، ڈبل کراس واکر، ٹوئسٹر آلات جیسے پل سیڑھی، ویٹ لفٹر وغیرہ نصب کیے گئے ہیں۔ ان آلات پر تقریباً 32 لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں۔