اردو

urdu

ETV Bharat / city

'اسکول کھولنا 100 جیلیں بند کرنے کے مترادف ہے'

اسکول کے ڈائریکٹرز اب اپنے چار مطالبات کے ساتھ 18 جنوری کو دہلی کے چندگی رام اکھاڑا سے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ تک احتجاجی مارچ نکالیں گے۔

By

Published : Jan 12, 2021, 10:31 PM IST

Hundreds of school operators will take to the streets to demand
Hundreds of school operators will take to the streets to demand

نئی دہلی: دہلی کے نجی اسکولز آپریٹرز، جو اب تک لاک ڈاؤن کی وجہ سے اسکول بندی، فنڈز کی کمی اور اسکول کھولنے کے مطالبات سے پریشان ہیں۔ لیکن اب اسکولز آپریٹرز نے سڑکوں پر اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت پانچ نجی اسکولوں کی تنظیمیں ایپسا، ڈیسا، نسا، پی ایل پی ایس اور ساؤتھ دہلی ایسوسی ایشن کی سربراہی میں، تقریباً 500 اسکول آپریٹرز نے 18 جنوری کو دہلی میں احتجاجی مارچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسکولوں کی تنظیموں کے مطابق کووڈ اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے دہلی میں مارچ 2020 سے اسکول بند ہیں۔ جبکہ نومبر 2020 سے ہی مختلف ریاستوں میں جزوی طور پر اسکول کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ دہلی سے متصل ریاستوں اترپردیش، ہریانہ، پنجاب، راجستھان سمیت تمام ریاستوں میں اسکول کھل گئے ہیں۔ لیکن دہلی کے اسکولز اب تک بند ہیں، اسی وجہ سے اساتذہ اور دیگر عملہ بشمول اسکول آپریٹرز کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

آپریٹرز کا کہنا ہے کہ اسکول کھولنا 100 جیلیں بند کرنے کے مترادف ہے۔

احتجاجی مارچ میں افورڈیبل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن (اے پی ایس اے)، ڈویلپنگ انڈیپنڈنٹ اسکولس الائنس (ڈی آئی ایس اے)، نیشنل انڈیپنڈنٹ اسکولز الائنس (این آئی ایس اے)، پرائیویٹ لینڈ پبلک اسکولز ایسوسی ایشن (پی ایل پی ایس) اور ساوتھ دہلی پبلک اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کی قیادت میں تقریباً 500 اسکول آپریٹرز۔ وزیراعلیٰ کو اپنے مطالبات سے متعلق ایک میمورنڈم پیش کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details