اردو

urdu

ETV Bharat / city

ہیلپنگ ہیومن فاؤنڈیشن کی جانب سے اشیائے ضروریہ کی تقسیم

لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ ایسے میں محمد عمر خان اپنی گاڑی میں اشیاء ضروریہ بھر کر اوکھلا، جامعہ نگر اور جیت پور کے مختلف علاقوں میں راشن تقسیم کر رہے ہیں۔

Helping human foundation distribution of essential items in Shaheen bagh and jasola
ہلپینگ ہیو مین فاؤنڈیشن کی جانب سے اشیاء ضروریہ تقسیم

By

Published : Apr 23, 2020, 12:14 PM IST

نئی دہلی:لاک ڈاؤن کی وجہ سے یومیہ مزدوی کرکے گزر بسر کرنے والے افراد کے پاس کام نہیں ہے اور بہت بڑا طبقہ فاقہ کشی کرنے پر مجبور ہے ایسے لوگوں کی مدد کے لیے اہل خیر حضرات اور عام شہریوں سامنے آئے ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں محلوں کی سطح پر لوگ انفرادی اور اجتماعی طور راشن اور دیگر اشیا ضروریہ تقسیم کررہے ہیں۔

ویڈیو

ہیلپنگ ہیومین فاؤنڈیشن بھی ضرورت مندوں میں راشن و اشیاء ضروریہ تقسیم کرنے میں پیش پیش ہے۔ سماجی کارکن محمد عمر خان جو گزشتہ 20 برسوں سے فلاحی کاموں میں مصروف ہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ فاقہ کشی کرنے پر مجبور ہیں۔ ایسے میں محمد عمر خان اپنی گاڑی میں اشیاء ضروریہ بھر کر اوکھلا ، جامعہ نگر اور جیت پور کے مختلف علاقوں میں راشن تقسیم کر رہے ہیں۔

انہوں نے شاہین باغ پولیس تھانے کے عقب میں جسولہ اور شاہین باغ کے وسط میں اشیاء ضروریہ تقسیم کیا۔ انہوں نے دیگر مخیر اور مالی اعتبار سے مضبوط افراد سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ غریبوں کی مدد میں بڑھ چڑھ کا حصہ لیں تاکہ کوئی بھی غریب بھوکا نہ رہ سکے۔

محمدعمرخان چینلوں پر ہونے والی بحث مباحثے سے کافی نالاں اور دکھی ہیں کہ کس طرح کورونا کے نام پر لوگوں کو مذہب میں تقسیم کر کے سیاست کر رہے ہیں لیکن غریبوں کی مشکلات اور پریشانیوں کا کوئی ذکر نہیں کرتے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details