اردو

urdu

ETV Bharat / city

جامعہ میں ' آزادی کا امرت مہتسو' کے طور پر 'فٹ انڈیا فریڈم رن' کا انعقاد - Foot India Freedom Run

دہلی کے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ' آزادی کا امرت مہتسو' کے طور پر 'فٹ انڈیا فریڈم رن' کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جامعہ کے طالب علموں، اساتذہ کرام اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔ پروگرام کو شیخ الجامعہ پروفیسر نجمہ اختر نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

Dl_nd_03_jamia celebrate amrit mahotsav_avb_7200880
جامعہ

By

Published : Aug 14, 2021, 3:22 AM IST

Updated : Aug 14, 2021, 3:35 AM IST

ہندوستان کی 75ویں یوم آزادی کی یاد میں ' آزادی کا امرت مہتسو' کے طور پر جامعہ ملیہ اسلامیہ میں 'فٹ انڈیا فریڈم رن' پروگرام منعقد ہوا۔ جس میں این سی سی اور این ایس ایس کے زیر تربیت جوانوں، رضاکاروں اور یونیورسٹی کے اسٹاف، اراکین سمیت طلبا شریک ہوئے۔

دیکھیں ویڈیو



پروفیسر نجمہ اختر، شیخ الجامعہ جامعہ نے اپنے دفتر کے سامنے سبزہ زار سے پروگرام کو ہری جھنڈی دکھائی۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے ڈینز، ڈاکٹر ناظم حسین الجعفری، ڈی ایس ڈبلیو پروفیسر مہتاب عالم، چیف پراکٹر وسیم اے خان، سیکوریٹی مشیر پروفیسر مسعود عالم کے علاوہ یونیورسٹی کے دیگر اہلکار اور عہدیدار موجود تھے۔

جامعہ میں ' آزادی کا امرت مہتسو' کے طور پر 'فٹ انڈیا فریڈم رن' کا انعقاد
پروگرام کے آغاز سے قبل اپنی تقریر میں شیخ الجامعہ نے طلبا کا شکریہ ادا کیا کہ سخت گرمی کے باوجود اور بحران کے اس دور میں انھوں نے اس پروگرام میں شرکت کی۔ سبھی لوگوں کو ہندوستان کی 75 ویں یوم آزادی کی مبارک باد دی اور طلبا سے اپیل کی کہ وہ زندگی کی صعوبتوں کا سامنا کرنے کے لیے صحت مند رہیں اور مضبوط تر ملک کی تعمیر میں اپنا بھرپور تعاون دیں۔

مزید پڑھیں: جنتر منتر معاملے میں تین ملزموں کی ضمانت عدالت نے خارج کی


یونیورسٹی کیمپس کا چکر لگانے کے بعد سابق صدر جمہوریہ ہند اور سابق شیخ الجامعہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ ڈاکٹر ذاکر حسین کے مقبرہ پر آکر 'فریڈم رن' ختم ہوئی۔

معلوم ہو کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ' آزادی کا امرت مہتسو' کی شروعات 9 اگست 2021 کو قومی ترانے کی نغمہ سرائی سے ہوئی تھی۔ یونیورسٹی میں مزید پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

Last Updated : Aug 14, 2021, 3:35 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details