کرونا کے معاملوں میں مسلسل ہو رہے اضافے کے درمیان حکومت بھی پوری طرح مستعید ہو چکی ہے اور کئی طرح کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔
اس ضمن میں وزارت صحت و خاندانی بہبود کے تحت انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ نے بھارت میں جانچ کی حکمت عملی کے لئے رہنمائے اصول مرتب کئے ہیں۔ رہنمائے اصول میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارٹ میں کورونا کی فی الحال کمیونیٹی منتقلی نہیں ہے۔
وزارت نے جاری اپنے نوٹ میں کہا ہے کہ یہ بیماری بنیادی طور پر متاثرہ ممالک کے سفر کرنے سے یا متاثرہ افراد سے قریب رہنے والے لوگوں میں ہی پھیلی ہے۔ اس لئے تمام لوگوں کو جانچ کی ضرورت نہیں ہے۔
کن لوگوں کو کورونا کی جانچ کرانی ہوگی
کن لوگوں کو کورونا کی جانچ کرانی ہوگی اور کیسے یہ ہو سکے گا اس کے متعلق بھی ایڈوائزری میں تفصیل پیش کی گئی ہے۔