اردو

urdu

ETV Bharat / city

نوئیڈا کی کمپنی میں ڈکیتی، 4 بدمعاش گرفتار - noida, uttar pradesh

نوئیڈا میں گذشتہ 20 اگست کی رات انورٹر مینوفیکچرنگ کمپنی میں تین محافظوں کو یرغمال بنا کر لوٹ پاٹ کرنے کے معاملہ کا کوتوالی فیز II پولیس نے انکشاف کرتے ہوئے واردت میں ملوث 4 شرپسندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، پولیس کاروائی میں لوٹ کا سامان بھی برامد کرلیا گیا۔ پولیس اس کیس کے دیگر مفرور ملزموں کی تلاش میں ہے۔

Four thugs arrested for robbing the company
کمپنی میں ڈکیتی ڈالنے والے چار بدمعاش گرفتار

By

Published : Aug 25, 2021, 10:16 PM IST

کوتوالی فیز 2 پولیس نے 20 اگست کی رات سیکٹر 81 میں واقع پروٹونکس فارچیونر پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی میں ڈکیتی کی واردات کا انکشاف کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ان کی شناخت میرٹھ کے عارف، بہار کے فردوس، بلند شہر کے کفیل اور میرٹھ کے محسن کے طور پر کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

نوئیڈا میں مہنگائی کے خلاف کسانوں کا احتجاج

کوتوالی فیز 2 پولیس کے مطابق کمپنی کے کیمپس میں بنائے گئے مندر سے لوٹے گئے 4 سونے کی مورتیاں، واقعہ میں استعمال ہونے والی سینٹرو کار اور 50 ہزار روپے نقد کو برآمد کرلیا گیا۔ شرپسندوں سے پوچھ گچھ کے بعد ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کی جا رہی ہے، ساتھ ہی لوٹا ہوا سامان برآمد کرنے کی کوشش بھی جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details