اردو

urdu

ETV Bharat / city

لگزری کاروں کو روکنے پر پولیس کی پٹائی

دارالحکومت دہلی کے امر کالونی علاقے میں ایک ستمبر کی رات چیکنگ کے دوران تعینات پولیس اہلکاروں کے ساتھ لگزری کاروں میں سوار نشے میں دھت چند شر پسندوں نے  مار پیٹ کی۔

By

Published : Sep 2, 2019, 3:39 AM IST

Updated : Sep 29, 2019, 3:23 AM IST

فائل فوٹو

اطلاعات کے مطابق ایک ستمبر کی دیر رات جنوبی مشرقی دہلی کے امر کالونی میں مہنگے گاڑیوں میں سوار چند افراد نے پہلے تو پولیس اہلکاروں کی پٹائی کر دی اور پھر ان کی وردی بھی پھاڑ دی۔

یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو اپنی جان بچانے کے لئے وہاں بھاگنا بھی پڑا۔

پولیس کے مطابق یکم ستمبر کی رات کو ہیڈ کانسٹیبل شیر سنگھ اور اے ایس آئی راجندر پیکٹ لگا کر گاڑیاں چیک کررہے تھے ، اسی دوران 3 مہنگی گاڑیاں آئیں۔ معمول کے مطابق جب پولیس نے ان گاڑیوں کے مالکان سےگاڑی کے کاغذات کا مطالبہ کیا تو گاڑی میں سوار افراد ان سے بحث کرنے لگے۔

بات اتنی زیادہ بڑھ گئی کہ شر پسندوں نے ہیڈ کانسٹیبل شیر سنگھ کو بری طرح سے پیٹنا شروع کر دیا اور ان کی وردی تک کو پھاڑ دی۔ لیکن اسی اثنا میں تھانے کے سٹاف وہاں پہنچ گیے جن کی مدد سے ملزمان پکڑے گئے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت ونود ، ریتوک ، ویبھو اور گووند کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے بی ایم ڈبلیو کار سمیت تین مہنگی کاریں ضبط کر چاروں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جہاں سے انہیں ضمانت بھی مل گئی۔

بتایا جا رہا ہے کہ ملزمان شراب کے نشے میں تھے اور وہ سب فرید آباد کے ایک ایم ایل اے کا رشتہ دار بھی ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 3:23 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details