اردو

urdu

ETV Bharat / city

دہلی: شاہین باغ کی ایک دوکان میں آتشزدگی - شاہین باغ

موقع پر پہنچے فائر بریگیڈ کے عملہ نے آتشزدگی پر قابو پا لیا ہے۔

fire
fire

By

Published : Mar 29, 2020, 11:11 PM IST

جنوب مشرقی دہلی کے شاہین باغ تھانہ حلقہ کے تحت شاہین باغ فرنیچر مارکیٹ میں آتش زدگی سے ایک دوکان خاکستر ہوگئی ہے۔

دہلی کے شاہین باغ میں ایک دوکان میں آتشزدگی

فی الحال فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے جائے موقع پر پہنچ کر آتشزدگی پر قابو پالیا ہے۔ یہ حادثہ آج رات 9 بجے شاہین باغ فرنیچر مارکیٹ میں اس وقت ہوا جب یہ بازار بند تھا۔

لاک ڈاؤن کے باعث شاہین باغ کے فرنیچر مارکیٹ کی دوکانیں بند ہیں۔ علاقے کے لوگوں کو اچانک بازار میں آگ کا اٹھتا دھواں دکھائی دیا۔ جس کے بعد فائر بریگیڈ کو اس کی اطلاع دی گئی۔ موقع پر پہنچی دمکل کی گاڑیوں نے آتشزدگی پر قابو پا لیا ہے۔

فائربریگیڈ کے عملہ نے آتشزدگی پر قابو پا لیا

ابتدائی تفتیش میں شارٹ سرکٹ کا معاملہ لگتا ہے لیکن اصل وجہ پولس کی تفتیش کے بعد ہی چل سکے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details