اردو

urdu

ETV Bharat / city

دہلی: قرنطینہ میں رکھے گئے دو جماعت ارکان پر کیس

قومی دارالحکومت دہلی کے نریلا عالقے میں قرنطینہ میں رکھے گئے دو جماعت کے افراد پر یہ الزام لگاتے ہوئے ایف آئی آردرج ہوئی ہے کہ انہوں نے مبینہ طور کمرے کے باہر رفع حاجت کیا اور صفائی ملازمین کے ساتھ بد سلوکی کی ہے۔

صفائی ملازمین کے بیان پردو جماعت والوں پر ایف آئی درج
صفائی ملازمین کے بیان پردو جماعت والوں پر ایف آئی درج

By

Published : Apr 7, 2020, 3:21 PM IST

Updated : Apr 7, 2020, 4:48 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر دہلی کے نظام الدین علاقے میں واقع تبلیغی جماعت کے مرکز میں ٹھہرے سینکڑوں افراد کو ریاست کے مختلف قرنطینہ مراکزمیں رکھا گیا ہے۔

جماعت سے تعلق رکھنے والے ان افراد کے بابت ان دنوں سوشل میڈیا کے علاوہ مین اسٹریم میڈیا و دیگر ٹی وی چینلز نے ہتک آمیز مہم شروع کی ہے اور انہیں بھارت میں کورونا وائرس پھیلانے کا اہم ذمہ دارقرار دیا جارہا ہے۔

اس مہم کے نتیجے میں جماعت والوں کے خلاف کافی ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔

تازہ رپورٹ کے مطابق دہلی کے نریلا علاقے میں قائم کئے گئے قرنطینہ مرکز میں رکھے گئے دو جماعت کے افراد پر ایف آئی درج کیا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے کمرے کے باہر ہی رفع حاجت کیا اور مبینہ طور صفائی پر مامور ملازمین کے ساتھ بد سلوکی کی۔

ملازمین کے کہنے پر افسران کو آگاہ کیا کیا جس کے بعد پولیس نے ان پر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اس الزام کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ تبلیغی ارکان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بدنی صفائی کو اہم مانتے ہیں اور کمرے کے باہر رفع حاجت کرنا ناقابل تصور مانا جاتا ہے۔

یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ قرنطینہ مرکز میں انہیں باتھ روم کی سہولیت فراہم کی گئی ہے یا نہیں۔

گذشتہ دنوں بھی تبلیغی ارکان کے خلاف سو شل میڈیا کے ذریعے افواہیں پھیلائی گئیں تاہم بعد میں سہارنپور پولیس نے ایک رپورٹ جاری کرکے ان کے خلاف دیئے گئے بیانات کو غلط ٹھرایا ہے۔

تبلیغی جماعت کے رہنماؤں اور کئی سرکردہ مسلم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں ایک خاص فرقے کے لوگوں کو نشانہ بنانا ایک سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہے تاہم ان لیڈروں نے ان سبھی تبلیغی کارکنوں کو حکام اور صحت کارکنوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کیلئے کہا ہے جنہوں نے دلی میں تبلیغی اجتماع میں شرکت کی ہے۔

ان علما نے اپیل کی ہے کہ جو تبلیغی ارکان ابھی طبی جانچ کیلئے سامنے نہیں آئے ہیں انہیں بھی سماجی ذمہ داریوں کا پاس و لحاظ کرکے رضاکارانہ طور جانچ کرانی چاہئے اور خود کو قرنطینہ میں داخل کرنا چاہئے۔

Last Updated : Apr 7, 2020, 4:48 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details