اردو

urdu

ETV Bharat / city

دہلی: گردواروں میں سال بھر ہوں گی تقریبات - جہاں گرو صاحب کے جسد خاکی کو سکھ مذہب کی روایات کے مطابق آ

گرو صاحب نے کشمیری پنڈتوں کے زبردستی مذہب تبدیلی کے خلاف 11 نومبر 1675 کو قربانی دی تھی جسے اب 'یوم شہید' کے طور پر منایا جاتا ہے۔ 400 ویں جنم اتسو کی اختتامی تقریب کا اہتمام تاریخی گرودوارہ رکاب گنج صاحب میں کیا جائے گا، جہاں گرو صاحب کے جسد خاکی کو سکھ مذہب کی روایات کے مطابق آگ کے سپرد کیا گیا تھا۔

دہلی: گرودواروں میں سال بھر ہوں گی تقریبات
دہلی: گرودواروں میں سال بھر ہوں گی تقریبات

By

Published : Jan 12, 2020, 3:31 PM IST

نویں سکھ گرو تیغ بہادر کے 400 ویں پرکاش پرو پر دہلی کے تمام تاریخی گرودواروں میں اس پورے برس میں تقریبات منعقد کئے جاتے رہیں گے۔

دہلی سکھ گرودوارہ منیجنگ کمیٹی کے چیئرمین منجندر سنگھ سرسا نے یہاں بتایا کہ جمعرات کو شری تیغ بہادر صاحب کا 399 واں پرکاش پرو تاریخی شیش گنج گرودوارہ میں منعقد کیا جائے گا ۔

جہاں گرو صاحب نے کشمیری پنڈتوں کے زبردستی مذہب تبدیلی کے خلاف 11 نومبر 1675 کو قربانی دی تھی جسے اب 'یوم شہید' کے طور پر منایا جاتا ہے۔ 400 ویں جنم اتسو کی اختتامی تقریب تاریخی گرودوارہ رکاب گنج صاحب میں منعقد کیا جائے گا، جہاں گرو صاحب کے جسد خاکی کو سکھ مذہب کی روایات کے مطابق آگ کے سپرد کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ان بچوں نے کنہیا کمار کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔۔۔۔۔۔

انہوں نے کہا کہ اس اہم انعقاد کے لئے سکھ مورخین، سکھ دانشوروں اور ماہرین کی ایک کمیٹی بنائی جائے گی جو اس موقع پر سیمینار، ورکشاپ، مباحثے وغیرہ مقابلوں کا دہلی کے مختلف گرودواروں میں منظم کرکے نوجوان نسل کو ان کی تعلیمات اور معاشرے کے لئے دی گئی قربانی کے لئے بیدارو باشعور بنائے گی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details