اردو

urdu

ETV Bharat / city

پارک میں ہی کھاد بنانے کا کام شروع

دارالحکومت دہلی کے مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن نے پارکوں میں لگائے گئے پیڑ پودوں سے گرنے والے پتوں کو کھاد میں تبدیل کرنے کا کام دلشاد گارڈن کے سی بلاک پارکوں میں شروع کیا ہے۔

Fertilizer production started in the park of dilshad garden
پارک میں ہی کھاد بنانے کا کام شروع

By

Published : Jun 21, 2020, 4:03 PM IST

پارکوں میں لگائے گئے پودوں اور درختوں سے گرے ہوئے پتوں کو صاف کرنے کے لیے اب تک میونسپل کارپوریشن پتوں کو جمع کرکے انہیں کوڑے دان تک لے جاتے تھے پھر وہاں سے وہ بڑے ٹرکوں میں بھر کر ڈمپنگ گراؤنڈ میں لے جایا جاتا تھا۔ایسا کرنے میں پیسہ، وقت اور مزدوری کی بربادی تھی اور اس کی وجہ سے شہر پر ڈمپنگ گراؤنڈ کا بوجھ بھی بڑھتا جاتا تھا۔

لیکن اب مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن نے اس کے لیے ایک حل تلاش کیا ہے جس کی وجہ سے یہ کوڑا پارک میں ہی ختم ہوکر کھاد کی شکل میں اختیار کرلے گا۔

مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن کے محکمہ باغبانی کے ملازم جے پرکاش سنگھ کا کہنا ہے کہ تقریبا ڈھائی ماہ قبل میونسپل کارپوریشن نے دلشاد گارڈن سی بلاک کے پارک میں پانچ جالے لگوائے گئے تھے۔

پارکوں سے نکلنے والے پتے ان جالوں میں ڈال دیا جاتا ہے، جالوں کو بھرنے کے بعد ان پتیوں پر کیمیکل اور گوبر ڈالا جاتا ہے جس کے بعد تقریبا ایک مہینے کے بعد یہ پتے کھاد کی بہترین شکل اختیار کرلیتے ہیں، جو گھروں کے ساتھ ساتھ پارکوں میں بھی استعمال کے لائق ہوتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details