ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے شعیب احمد نے بتایا کہ انہیں 2 روز قبل جیل سے رہائی ملی ہے، جس کے بعد سے وہ دوبارہ مظاہرہ میں شامل ہورہے ہیں۔
لکھنؤ کے سماجی کارکن "یوگی کی کارستانی" سنانے دہلی پہنچے
اترپردیش کے معروف انسانی حقوق کارکن اور رہائی منچ کے سربراہ شعیب احمد نے پریس کلب آف انڈیا میں اترپردیش حکومت کے ذریعہ شہریت قانون کے خلاف مظاہرین پر کریک ڈاون کی روداد سنائی۔
رہائی منچ کے سربراہ شعیب احمد جنہوں نے مسلم نوجوانوں پر مبینہ ریاستی انتہاپسندی کے خلاف قانونی اور سماجی پہلو سے کام کیا ہے، نے بتایا کہ پرامن مظاہرہ روکنے کے لئے اترپردیش حکومت گھٹیاپن پر اتر آئی ہے، وہ جیل میں ڈالنے کی دھمکی دے رہی ہے، مظاہرین میں تقسیم بسکٹ اور کمبل تک چھین کر لے جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اترپردیش حکومت کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، ہمارا مظاہرہ چلتا رہے گا۔ واضح ہو کہ شعیب احمد سمیت کئی سماجی کارکنان کو اترپردیش حکومت نے گزشتہ 20 دسمبر کو شہریت قانون خلاف مظاہرہ کر نے کی وجہ سے گرفتار کر کیا تھا، ان کے ساتھ مارپیٹ زیادتی اور ہراساں کرنے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔
TAGGED:
ای ٹی وی بھارت