راہل گاندھی نے پیر کو جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ملک کا کسان زرعی قوانین کے خلاف سردی میں اپنا گھر، کھیت چھوڑ کر دہلی تک آپہنچا ہے اور ملک کے لوگوں کو حق اور ناحق کے درمیان اس جنگ میں کسان کے ساتھ کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔
کسان ملک کی طاقت ہیں: راہل گاندھی
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کسان کو ملک کی طاقت قرار دیتے ہوئے زرعی مخالف تینوں قوانین کو رد کرنے کا مطالبے کیا اور کہا ہے کہ حکومت کو دہلی میں ڈیرا ڈالے کسانوں کے مطالبے پر غور کرتے ہوئے ان قوانین کو رد کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ حب الوطنی ملک کی طاقت کی دفاع ہوتی ہے ملک کی طاقت کسان ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آج کسان سڑکوں پر کیوں ہیں۔ ہزاروں کلومیٹر دور سے چل کیوں آرہے ہیں، ٹریفک کیوں روک رہا ہے۔
مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ’’مودی کہتے ہیں کہ تینوں قوانین کسانوں کے مفادات میں ہیں۔ اگر یہ قانون کسان کے مفاد میں ہے تو یہ کسان اتنا مشتعل کیوں ہے، کسان خوش کیوں نہیں ہیں۔ یہ قانون نریندر مودی جی کے دو۔تین دوستوں کے لئے ہے۔ یہ قانون کسان سے چوری کرنے کے قانون ہیں اور اس لئے ہم سب کو مل کر ہندوستان کی طاقت کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا۔ جہاں بھی یہ کسان بھائی ہیں وہاں عوام کو ، کانگرس کارکنوں کو آگے بڑھ کر ان کی مدد کرنی چاہئے، ان کو کھانا دینا چاہئے اور ان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔