اردو

urdu

ETV Bharat / city

'دہلی میں کانگریس کی واپسی کی پوری امید' - اب عوام سمجھ دار ہو گئی ہے

عام آدمی پارٹی دہلی میں اپنی پانچ برس مکمل کرنے جا رہی ہے، سیاسی سر گرمیاں 2020ا سمبلی انتخابات کو لے کر کافی تیز نظر آرہی ہیں۔

اسمبلی انتخابات کی سر گرمیاں ابھی سے تیز

By

Published : Nov 23, 2019, 7:08 PM IST

دارالحکومت دہلی میںعام آدمی پارٹی کی حکومت کو 5 برس مکمل ہونے کو ہیں، رواں برس کے آغاز میں اسمبلی انتخابات کا اعلان ہو سکتا ہے۔

اسمبلی انتخابات کی سر گرمیاں ابھی سے تیز

پرانی دہلی کی مٹیا محل اسمبلی حلقے میں سیاسی اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا یہ تو وقت ہی بتا ئے گا۔

پرانی دہلی میں سیا سی سر گر میوں کا جا ئزہ لینے پہنچے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے کانگریس کے سابق کونسلر محمود ضیاء سے بات کی۔
واضح رہےکہ محمود ضیاء تقریباً 35 برسوں سے کانگریس سے جڑے ہیں انہوں نے بتایا کہ اس بار اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے واپسی کرنے کی پوری امید ہے، کیونکہ لوک سبھا انتخابات میں مسلمانوں نے کانگریس پارٹی پر اپنا بھروسہ دکھایا تھا، اس لیے مجھے امید ہے کہ مٹیا محل اسمبلی حلقے سے کانگریس پارٹی ہی کامیاب ہوگی۔

انہوں نے صاف طور پر کہا کہ ابھی سے عوام کے رجحان سے متعلق کچھ بھی کہنا جلد بازی ہوگی کیونکہ اب عوام سمجھ دار ہو گئی ہے اور وہ اپنا فیصلہ اتنی جلدی نہیں لیتی۔

مزید پڑھیں: جھڑپ کے دوران حاملہ خاتون کا بچہ ہلاک

عام آدمی پارٹی کی مفت اسکیموں سے متعلق سوال کے جواب میں محمود ضیاء نے بتایا کہ اس سے اقلیت کو زیادہ فائدہ نہیں ہو رہا بلکہ کیجریوال حکومت کے خلاف پرانی دہلی کی عوام میں ناراضگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details