اردو

urdu

ETV Bharat / city

'تعلیم مستقبل کا پاسپورٹ ہے'

تعلیم ہر فرد کا بنیادی حق ہے، جسےحاصل کرنے کے لیے مستقل جدوجہد کرنا ہوگا، تعلیم کے ذریعے ہی آج کا نوجوان آگے بڑھ سکتا ہے۔ بشرطیکہ انہیں ایک ایسا انسٹی ٹیوٹ ملے جو ان کی رہنمائی کرسکے۔

nizamia education group
'تعلیم مستقبل کا پاسپورٹ ہے'

By

Published : Dec 27, 2019, 12:52 PM IST

قومی دارلحکومت نئی دہلی کے اندرا گاندھی آف آرٹ گیلری میں این ای جی پراسپیکٹس کے لانچ کے دوران جموں وکشمیر کے پونچھ سے تعلق رکھنے والے نظامیہ ایجوکیشن گروپ کے ڈائریکٹر مقصود احمد نے کہا کہ تعلیم مستقبل کا پاسپورٹ ہے اور کل کو سنوارنے کے لیے آج ہی تیاری کرنی ہوگی۔
تعلیم ہر فرد کا حق ہے، جسےحاصل کرنے کے لیے مستقل جدوجہد کرنا ہوگا، تعلیم کے ذریعے ہی آج کا نوجوان آگے بڑھ سکتا ہے۔ بشرطیکہ انہیں ایک ایسا انسٹی ٹیوٹ ملے جو ان کی رہنمائی کرسکے۔
مقصود احمد نے کہا 'ٹیلنٹ کی کوئی حد نہیں ہے۔ یہ صرف شناخت اور پلیٹ فارم کی بات ہے۔ اپنے مشن کو حاصل کرنے کے لیے ہم اسکالرشپ ٹیسٹ کا اہتمام کرتے ہیں'۔
، نظامیہ ایجوکیشن گروپ ( این ای جی) کے ڈائریکٹر مقصود احمد جو کہ طلباء کو مقابلے کےلیے تیار کرتے ہیں۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں اپنی اسکول کی تعلیم مکمل کی اور پوسٹ گریجویٹ لندن اسکول آف بزنس سنگاپور سے کرنے کے بعد بھارت لوٹے تب انہیں جموں وکشمیر میں تعلیمی اداروں کی کمی کا احساس ہوا اور انہوں نے جموں وکشمیر میں نوجوانوں میں تعلیم کے فروغ کے لیے این ای جی ٹرسٹ قائم کیا، اس میں طلباء کے وظیفے کی فراہمی کا انتظام کیا گیا۔
جموں وکشمیر میں تعلیم کی کمی کے باوجود، این ای جی کو ایک کوچنگ سنٹر کے طور پر شروع کیا، جس سے طلباء کو مسابقتی مقابلوں کے لیے تیار کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر اے اے ایف ٹی یونیورسٹی کے چانسلر ، ڈاکٹر سندیپ ماروا نے نظامیہ اسکالرشپ ٹیسٹ پراسپیکٹس کا اجراءکرتے ہوئے کہا۔ این ای جی پچھلے کئی برسوں سے جموں و کشمیر کے طلبا کو تعلیم دے رہی ہے ، اب اس کا ہدف جموں و کشمیر میں بلکہ بہار اور شمال مشرقی ہند کے بہت سے علاقوں میں بھی کام کرنا ہے جو انہوں نے شروع کیا ہے، این ای جی طلباء کو اپنے اہداف کا تعین کرنے کی ترغیب دیتی ہے اور ان کی مدد کرتی ہے۔ان کا ماننا ہے کہ آج کے نوجوان کل رہنما بھی بن سکتے ہیں اور ملک کی ترقی کے لئے تعلیم یافتہ رہنما ہونا بہت ضروری ہے۔
این ای جی کی پورے بھارت میں 10 شاخیں ہیں اور بھارت بھر میں تقریبا 100 یونیورسٹیوں کے ساتھ اشتراک ہے۔ این ای جی نے 7000 طلباء کی زندگی کو کامیابی کے ساتھ تبدیل کیا ہے۔ ان کا مقصد سال 2025 تک 1،00،000 طلباء کے کرئیر کو سنوارنا اور تعلیم دینا ہے۔
اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ، این ای جی اسکالرشپ امتحانات کا انعقاد کررہی ہے جس میں 300 کے قریب منتخب طلباء کو مکمل اسکالرشپ اور 2000 لیپ ٹاپ اور 3000 ٹیبلٹز مستحق طلباء کو دیئے جائیں گے اور کچھ طلباء کو جزوی اسکالرشپ بھی دی جائے گی۔
اس موقع پر آلودگی سے پاک بھارت اور ایکو فرینڈلی انڈیا کا آغاز کرتے ہوئے مقصود احمد نے طلبا میں 50 سائیکلز تقسیم کیں۔ ان کا مقصد سال 2025 تک 1،00،000 طلبا کی زندگی کو روشن کرنا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details