اردو

urdu

ETV Bharat / city

ایمس کی طرز پر یونانی انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کا مطالبہ - نیشنل سکریٹری ڈاکٹر صاحبزادہ نجم ریحان

قومی دارالحکومت دہلی میں مسیح الملک حکیم اجمل خاں میموریل سوسائٹی نے ایمس کی طرز پر یونانی انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Demand for the establishment of a Greek Institute on the style of Ames
ایمس کی طرز پر یونانی انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کا مطالبہ

By

Published : Feb 12, 2020, 5:18 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 2:42 AM IST

مسیح الملک حکیم اجمل خاں میموریل سوسائٹی (رجسٹرڈ) نے ایمس کی طرز پر یونانی انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 'جس طرح حکومت نے آیوروید کے لیے انسٹی ٹیوٹ بنایا ہے۔ اسی طرح یونانی انسٹی ٹیوٹ بھی بنائے۔'

یہ مطالبہ آج ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا ہے۔

سوسائٹی کے قومی صدر ڈاکٹر محمد عمران، نیشنل سکریٹری ڈاکٹر صاحبزادہ نجم ریحان اور بانی جنرل سکریٹری ڈاکٹر (حکیم) اسلم جاوید نے مشترکہ طور پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'یونانی طریقہ علاج کی اس وقت تک ترقی نہیں ہوسکتی جب تک ایمس کی طرز پر یونانی کے لئے آیوروید کی طرح ایک انسٹی ٹیوٹ قائم نہ کیا جائے۔'

انہوں نے کہا کہ ہم نے مرکزی حکومت اور دہلی حکومت سے تین مطالبات سامنے رکھے ہیں۔ جن میں سے پہلا مطالبہ حکیم اجمل خاں کو بھارت رتن دیا جائے، دوسراطبیہ کالج قرولباغ کو یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے اور تیسرا مطالبہ ایمس کی طرز پر انسٹی ٹیوٹ قائم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ کل (13فروری) ہونے والی تقریب میں مسیح الملک حکیم اجمل خاں میموریل سوسائٹی (رجسٹرڈ)اورحلال ہربل ریمیڈینر کے اشتراک سے عالمی یوم یونانی کے موقع پر مختلف میدانوں کے 22 ممتاز افراد کو حکیم اجمل خاں گلوبل ایوارڈ 2019 سے نوازا جائے گا جن میں مشہور صحافی رویش کمار، عارفہ خانم شیروانی اور راشٹریہ سہارا کے ریزنڈنٹ ایڈیٹر فخر امام شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے سابق وزیرصحت اوراپوزیشن لیڈر(راجیہ سبھا)جناب غلام نبی آزاد، مہمانان ذی وقار کی حیثیت سے ملیشیا کے ہائی کمشنر ہز ایکسی لینسی داتو ہدایت عبدالحمید، پدم شری پروفیسر اخترالواسع صاحب اورپدم شری ڈاکٹر محسن ولی صاحب شریک ہوں گے، جبکہ اس تقریب کی صدارت ڈاکٹر سید فاروق (ہمالیہ ہیلتھ کیئر)کریں گے۔

ایوارڈ یافتگان کے نام اس طرح ہیں

  1. حکیم شمیم احمد، ہزاری باغ (جھارکھنڈ) برائے بہترین یونانی معالج
  2. ڈاکٹر کے ۔ محمد خواجہ معین الدین، بنگلور برائے بہترین یونانی معالج
  3. ڈاکٹر سید عبدالرشید (سہسوان یوپی) برائے بہترین یونانی معالج
  4. ڈاکٹر مطیع اللہ مجید (اتراکھنڈ) برائے بہترین یونانی معالج
  5. حکیم رشادالاسلام (الہ آباد) برائے بہترین یونانی ڈرگس مارکیٹنگ کمپنی
  6. ڈاکٹر نسیم اختر خاں (نئی دہلی) برائے بہترین تنظیمی و سماجی طبی خدمات
  7. ڈاکٹرمحمد عارف سیفی (دھام پور،یوپی) برائے بہترین تنظیمی وسماجی طبی خدمات
  8. ڈاکٹر اختر سعید (جامعہ ریمیڈیز دیوبند) برائے بہترین یونانی دواساز کمپنی
  9. حکیم محمد نوشاد صدیقی (السعید یونانی دواخانہ،دہلی) برائے بہترین یونانی کلینک
  10. ڈاکٹر شوکت جہاں (کولکاتہ ۔ مغربی بنگال) برائے بہترین ہومیوپیتھ معالج
  11. حکیم محمد حسنین (بیر بھوم،مغربی بنگا ل) برائے بہترین یونانی معالج
  12. ڈاکٹر بی این داس (ہگلی،مغربی بنگال) برائے شوگر اور گردے کی دوا کے موجد
  13. مسٹر سوربھ داس-یوناویدا(ہگلی،مغربی بنگال) برائے بہترین آیورویدک دواساز کمپنی
  14. ڈاکٹر نور آئیشہ ایس کواری (کلیان،مہاراشٹر) برائے بہترین حجامہ معالج (خاتون)
  15. ڈاکٹر محسن ولی (سابق فیزیشئن صد رجمہوریہ ہند نئی دہلی) لائف ٹائم اچیومنٹ ایوار ڈ برائے انسانی خدمات
  16. مسٹر معین شاداب (اردو شاعر،دہلی)اردو شاعری کی خدمت کیلئے ایوارڈ
  17. مسٹر عبدالماجد نظامی (گروپ ایڈیٹر -ہند نیوز میڈیا گروپ) برائے بہترین الکٹرانک میڈیا صحافت
  18. مسٹر فخر امام (ریزیڈنٹ ایڈیٹر راشٹریہ سہار ا اردو) برائے بہترین اردو صحافت
  19. مسٹر زاہد علی(چیف سب ایڈیٹر،دی پائینر ہندی) برائے بہترین ہندی صحافت
  20. رویش کمار (این ڈی ٹی وی انڈیا)میگے سیسے ایوارڈ یافتہ صحافی کی خدمات جلیلہ کا اعتراف
  21. محترمہ عارفہ خانم شیروانی (نئی دہلی) برائے صحافتی خدمات
  22. ڈاکٹر انصاری زبیر احمد، بھیونڈی، مہاراشٹرا، برائے فروغ یونانی۔
Last Updated : Mar 1, 2020, 2:42 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details