قومی دارالحکومت دہلی کے شمال مشرق میں واقع جعفرآباد علاقے کا بکرا بازار عید الاضحیٰ کے موقع پر بالکل سونا پڑا ہے، ایسے موقع پر جو بازار کبھی بکروں سے بھرا رہتا تھا اس وقت نہ وہاں بکرے ہیں اور نہ ان کا کوئی خریدار۔
آپ کو بتادیں آئندہ ماہ کے اخیر میں عید الاضحیٰ ہے، جس میں بکروں کی بھی قربانی کی جاتی ہے، ہر برس ان دنوں یہاں بکروں کے خریدار کا ہجوم ہوا کرتا تھا، آج اس بازار میں نہ بکرے ہیں اور نہ ان کے خریدار ہیں۔
کورونا وبا کے پیش نظر حکومت نے بکرامنڈی لگانے کی اجازت نہیں دی ہے، گرچہ گلی محلوں میں کچھ بکرے دکھ بھی رہے تو انہیں کوئی خریدنے والا نہیں ہے۔