اردو

urdu

ETV Bharat / city

کیجریوال کا وشاکھاپٹنم میں گیس اخراج واقعے پر اظہار تشویش

اروند کیجریوال نے وشاکھاپٹنم میں زہریلی گیس اخراج کے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

By

Published : May 7, 2020, 7:37 PM IST

نئی دہلی
کیجری وال

راجدھانی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے جمعرات کے روز وشاکھاپٹنم میں ایل جی پالیمرس کیمیکل پلانٹ میں زہریلی گیس اخراج کے واقعے پر تشویش ظاہر کی ہے۔

اس گیس اخراج واقعے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 200 سے زائد متاثر ہیں جن کا شہر کے مختلف اسپتالوں میں علاج ہو رہا ہے۔

اروند کیجریوال نے ٹوئیٹ کیا ’’وشاکھاپٹنم میں گیس رساؤ سے جانی نقصان کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’میری تعزیت اور دعائیں ان خاندانوں کے لئے ہیں جنہوں نے اپنے عزیزوں کو کھو دیا ہے۔ میں سبھی کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں۔‘‘

دریں اثناء وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر داخلہ امیت شاہ اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے اس واقعے کے بارے میں بات چیت کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details