اردو

urdu

ETV Bharat / city

Ajit Agarkar's Appointment As Assistant Coach Of Delhi Capitals: اجیت اگرکر اسسٹنٹ کوچ کے طور پر دہلی کیپٹلز میں ہوئے شامل

اجیت اگرکر اسسٹنٹ ہیڈ کوچ رکی پونٹنگ کی قیادت میں کوچنگ اسٹاف کا حصہ بن گئے ہیں۔ جس میں بولنگ کوچ ہوپس اوردیگر دو اسسٹنٹ کوچز شین واٹسن اور پروین آمرے بھی شامل ہیں۔ Delhi Capitals Confirm Ajit Agarkar's Appointment As Assistant Coach

اجیت اگرکراسسٹنٹ کوچ کے طورپردہلی کیپٹلزمیں شامل ہوئے
اجیت اگرکراسسٹنٹ کوچ کے طورپردہلی کیپٹلزمیں شامل ہوئے

By

Published : Feb 23, 2022, 10:44 PM IST

ہندوستان کے سابق تیز گیند باز اجیت اگرکر آئی پی ایل 2022 کے سیزن کے لئے بطور اسسٹنٹ کوچ دہلی کیپٹلس میں شامل ہوگئے ہیں۔فرنچائزی نے بدھ کے روز اس کی تصدیق کی۔ Delhi Capitals Confirm Ajit Agarkar's Appointment As Assistant Coach

وہ ہیڈ کوچ رکی پونٹنگ کی قیادت میں کوچنگ اسٹاف کا حصہ بن گئے ہیں جس میں بولنگ کوچ ہوپس اور دیگر دو اسسٹنٹ کوچز شین واٹسن اور پروین آمرے بھی شامل ہیں۔

دریں اثنا، دہلی کیپٹلس نے گزشتہ سیزن کے اسسٹنٹ کوچز محمد کیف اور اجے راترا کو چھوڑ دیا ہے ۔ کیف 2019 سے ٹیم کے ساتھ تھے، وہیں رترا کو گزشتہ سیزن میں کوچنگ اسٹاف میں شامل کیا گیا تھا۔

اگرکر نے اس بارے میں کہا، ''میں اس سیزن کے لیے دہلی کیپٹلس ٹیم کا حصہ بننے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔ ظاہر ہے یہ بہت دلچسپ ہے۔ ہمارے پاس دنیا کے سب سے باصلاحیت کھلاڑیوں میں سے ایک، رشبھ پنت کی قیادت میں ایک نوجوان اور شاندار ٹیم ہے۔

کوچ رکی پونٹنگ کھیل کے لیجنڈ رہے ہیں۔ ان کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔ اس سفر کو شروع کرنے اور کچھ خاص یادیں بنانے کا انتظار نہیں کر سکتا۔

2013 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے 44 سالہ اجیت اگرکر نے آخری بار 2007 میں ہندوستان کی نمائندگی کی تھی۔ اپنی عمدہ تیز گیند بازی سے اگرکر نے بین الاقوامی کرکٹ میں تقریباً 350 وکٹیں حاصل کیں۔

وہ 2008 سے 2010 تک کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے لیے کھیلنے کے بعد، 2011 اور 2013 کے درمیان آئی پی ایل میں دہلی ڈیئر ڈیولز کا حصہ رہے تھے۔کیپٹلز آئی پی ایل کے پچھلے تین سیزن میں پلے آف میں جگہ بنا کر لیگ کی سب سے کامیاب ٹیموں میں سے ایک رہی ہے۔2020 میں دہلی کی ٹیم پہلی بار آئی پی ایل کے فائنل میں پہنچی تھی جہاں اسے ممبئی انڈینز کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details