وزیر اعلی نے کہا کہ میں نے 2 دن پہلے بی جے پی کو وزیر اعلی امیدوار کے نام کا اعلان کرنے کا چیلنج کیا تھا۔کل میں نے کہا تھا کہ چونکہ بی جے پی امت شاہ کی قیادت میں انتخابات لڑ رہی ہے اس لئے امت شاہ کو مجھ سے بحث کرنے آنا چاہئے لیکن اس پر بی جے پی کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔ وزیر اعلی نے یہاں تک کہا کہ اگر انہوں نے سمبت پاترا کو وزیر اعلی بنا دیا تو؟
دہلی: اروند کیجریوال کی پریس کانفرینس - امت شاہ میدان چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں
نئی دہلی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر مہم آخری مرحلے پر پہنچ گیا ہے۔ وزیر اعلی کیجریوال نے پریس کانفرنس کر بی جے پی کے وزیر اعلی چہرے کو لے کر طنز کیا ہے۔
دہلی میں اروند کیجریوال نے کی پریس کانفرینس
اروند کیجریوال نے کہا کہ گیتا میں لکھا ہے کہ کسی کو میدان چھوڑ کر بھاگنا نہیں چاہئے ، ایک سچا ہندو میدان سے کبھی نہیں بھاگتا ، امت شاہ میدان چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔
وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ہم لوگ دہلی میں ہسپتال اور اسکول بنوا رہے ہیں اور یہ لوگ دہلی کو 200 سال پیچھے لے جانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
Last Updated : Feb 29, 2020, 10:30 AM IST