اردو

urdu

ETV Bharat / city

دلت خاتون کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی: مرکزی ملزم گرفتار

اترپردیش کی نوئیڈا پولیس نے دلت خاتون کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں ایک ملزم گرفتارکرلیا گیا۔ گزشتہ ماہ متاثرہ خاتون نے پولیس سے شکایت کی جس کے بعد پویس نے تمام ملزمین کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

By

Published : Nov 13, 2021, 2:23 PM IST

دلت خاتون کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی: مرکزی ملزم گرفتار
دلت خاتون کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی: مرکزی ملزم گرفتار

اترپردیش میں نوئیڈا کے ربو پورہ میں دلت خاتون کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعد پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کرکے اسے جیل بھیج دیا۔ اس واقعہ میں ملوث دیگر ملزمین فی الحال مفرور بتائے گئے تاہم پولیس انہیں تلاش کررہی ہے۔

دلت خاتون کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی: مرکزی ملزم گرفتار

چند ماہ قبل پڑوس میں رہنے والی خاتون نے متاثرہ کو گھر کا کام کرنے کے بہانے ملزم کے گھر لے گئی تھی تاہم وہاں ملزم نے متاثرہ کو نشہ آور اشیا کے ذریعہ بیہوش کردیا اور اپنے دوستوں کے ساتھ ملکر جنسی زیادتی کی تھی۔ اس کے بعد ملزم تقریباً 8 ماہ تک متاثرہ کو ڈرا دھمکاکر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کرتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا میں ساتویں اترپردیش اسکیٹنگ چمپئن شپ کا افتتاح

گزشتہ ماہ متاثرہ خاتون نے پولیس سے شکایت کی جس کے بعد پویس نے تمام ملزمین کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ آج پولس نے مرکزی ملزم امن شرما ولد رمیش شرما ساکن گائوں مرہاڑہ، گوتم بدھ نگر کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details