اردو

urdu

ETV Bharat / city

دہلی ہوائی اڈے پر 34 لاکھ کا سونا ضبط

کسٹم کے ایڈیشنل کمشنر امن دیپ سنگھ نے بتایا کہ بینکاک سے آرہے ایک مسافر کے بیگ سے تفتیش کے دوران ایک کلو سونا برآمد کیا گیا، جس کی قیمت تقریباً 34 لاکھ روپیہ ہے۔ مسافر نے سونے کے بسکٹ کو ایک اسپیکر میں چھپا رکھا تھا۔

By

Published : Aug 30, 2019, 10:28 AM IST

Updated : Sep 28, 2019, 8:18 PM IST

دہلی ہوائی اڈے پر 34 لاکھ کا سونا ضبط

دارالحکومت نئی دہلی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کسٹم کے اہلکاروں نے بینکاک سے آرہے مسافر سے 34 لاکھ 80 ہزار کا سونا ضبط کیا ہے۔ کسٹم کے اہلکار مسافر کو گرفتار کر پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔

دہلی ہوائی اڈے پر 34 لاکھ کا سونا ضبط

کسٹم کے ایڈیشنل کمشنر امن دیپ نے بتایا کہ بینکاک سے آرہے مسافر کے بیگ کو معمول کے مطابق چیک کیا جارہا تھا، ہمیں اس پع شبہ ہوا، جس کے بعد مشکوک مسافر کے بیگ سے ایک کلو سونا برآمد کیا گیا، جس کو مسافر نے ایک اسپیکر میں پیچھے چھپا رکھا تھا۔

کسٹم نے دفعہ 110 کے تحت پورا سونا ضبط کر مسافر کو گرفتار کر لیا ہے۔ کسٹم اہلکار مزید پوچھ تاچھ کر رہے ہیں کہ اتنا سونا کہاں سے اور کس لیے دہلی لے کر آیا۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 8:18 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details