لاک ڈاؤن کے آغاز سے ہی دہلی کے تمام بازار بند ہیں۔ نہ تو لوگ گھروں سے نکل کر مارکیٹ تک پہنچ سکتے ہیں اور نہ ہی حکومت کو مارکیٹ کھولنے کی اجازت مل رہی ہے۔ اس کی وجہ سے تاجروں کو بہت نقصان ہو رہا ہے، اب تاجروں کی تنظیم چیمبر آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (سی ٹی آئی) نے مارکیٹ کھولنے کی اپیل کی ہے۔
سی ٹی آئی نے وزیر اعظم مودی اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ایک خط لکھا ہے۔ اس کے ذریعہ تاجروں کی اس تنظیم نے 'آڈ ایون' کے طرز پر مارکیٹز کھولنے کی اپیل کی ہے۔
اس خط میں کہا گیا ہے کہ پچھلے 15 دنوں میں تنظیم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دہلی کے سیکڑوں کاروباری اداروں کے ساتھ باتیں کیں اور سب نے مشورہ دیا ہے کہ اب مارکیٹس کھلنی چاہئے۔