اردو

urdu

ETV Bharat / city

سرکاری راشن کی تقسیم کے وقت سماجی دوری کی انوکھی مثال - سرکاری راشن کی تقسیم

کورونا وبا کے دوران ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے جس کی وجہ سے بہت سارے لوگوں کا کام رک گیا ہے۔ ایسی صورتحال میں دہلی حکومت سب کو ضروری راشن فراہم کررہی ہے تاکہ کسی کے گھر میں کھانے کی کمی نہ ہو۔

social distancing is being taken care of during ration distribution in delhi
سرکاری راشن کی تقسیم کے وقت سماجی دوری کی انوکھی مثال

By

Published : May 7, 2020, 4:02 PM IST

ای ٹی وی بھارت نے راشن تقسیم کرنے والی ایسی ہی ایک دکان کا جائزہ لیا جہاں لوگ حکومت کے راشن دینے سے خوش ہیں، اور ساتھ ہی راشن دکاندار کی بھی تعریف کررہے ہیں۔

سرکاری راشن کی تقسیم کے وقت سماجی دوری کی انوکھی مثال

راشن بیچنے والے نے راشن لینے والوں کے لئے خیموں اور پانی کا مکمل انتظام کیا ہے، تاکہ لائن میں کھڑے لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ان دنوں راشن کی دکانوں پر جیسے ہی راشن کی تقسیم شروع ہوتی ہے لوگوں کا ہجوم امڈ پڑتا ہے۔ دھکا می اور بھیڑ بھاڑ کی بھی بات کی سامنے آتی ہے، لیکن یہاں ایک راشن دکان ایسی بھی ہے جہاں لوگ قواعد پر پوری طرح عمل پیرا ہیں اور راشن بیچنے والے کی مکمل حمایت کررہے ہیں۔

یہ خان پور میں ایک راشن شاپ ہے، جس کا معائنہ ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے کیا۔ ای ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راشن لینے کے لئے لائن میں شامل لوگوں نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ اس وبا کے دوران حکومت انہیں راشن فراہم کرکے ان کی بہت مدد کر رہی ہے۔

اسی دوران دکاندار نے چل چلاتی گرمی میں لائن میں کھڑے لوگوں کی تعریف بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ دکاندار بڑی نرمی سے اپیل کرتے ہیں کہ سماجی فاصلوں کو برقرار رکھیں اور انھیں نہایت شائستہ طور پر راشن دیتے ہیں جس سے انہیں بہت خوشی ملتی ہے اور انتظار کرنے کی زحمت بھی نہیں کرتے۔

سرکاری راشن کی تقسیم کے وقت سماجی دوری کی انوکھی مثال

اسی دوران راشن کی تقسیم کے فروخت کنندہ روی پرکاش نے بتایا کہ جب انہوں نے دیکھا کہ لوگ دھوپ میں کھڑے ہیں اور راشن لینے کے لئے لمبی لمبی لائنوں میں پریشان ہیں تو انہوں نے لوگوں کی سہولت کے لئے خیموں اور پینے کے پانی کا انتظام کیا۔ نیز تھوڑی تھوڑی دوری پر گولے بنادیے گئے جس سے سماجی فاصلے پر عمل ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ اس کا اثر بھی دیکھا جارہا ہے۔ لوگ بہت خوش ہیں۔ اپنی باری تک دائرے میں کھڑے وہ خاموشی سے انتظار کرتے ہیں اور جب باری آتی ہے تو وہ ایک ایک کرکے اناج لے جاتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details