کورونا وائرس وبا کے علاج کے لئے اب تک کوئی ویکسین تیار نہیں کی جاسکی ہے اور نہ ہی اس کے علاج کے لئے کوئی اور کارگر دوا دستیاب ہے۔ لہذا اس کی روک تھام کا سب سے اچھا طریقہ حکومت کی جانب سے بتائے گئے وہ احکامات ہیں جو کورونا وبا کے پیش نطر محکمہ صحت کی جانب سے کورونا گائیڈ لائن کی شکل میں دستیاب ہیں۔
کورونا سے تحفظ فراہم کرنے اور لوگوں میں بیداری اور آگاہی پیدا کرنے کی غرض سے آج نجف گڑھ ضلع یوتھ مورچہ کے ذریعے دوارکا موڑ ریڈ لائٹ سے ڈی ڈی یو کالج ریڈ لائٹ تک ایک کلو میٹر طویل انسانی زنجیر بنا کر مہم چلائی گئی۔ اس طویل ترین انسانی زنجیر کی قیادت بی جے پی کے ضلعی صدر وجے سولنکی نے کی۔اس کورونا وبا کے خلاف مہم میں تقریباً 500 لوگوں نے شرکت کی۔