اردو

urdu

ETV Bharat / city

پرسنالٹی ڈیولپمنٹ ورکشاپ کے اختتام پر طلبہ کی بہتر کارکردگی

انڈیااسلامک کلچرل سیٹر کے زیر اہتمام 20 روزہ پرسنالٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کا آج اختتام ہوگیا۔

پرسنالٹی ڈیولپمنٹ ورکشاپ کے اختتام پر طلبہ کی بہتر کارکردگی
پرسنالٹی ڈیولپمنٹ ورکشاپ کے اختتام پر طلبہ کی بہتر کارکردگی

By

Published : Mar 31, 2021, 10:11 PM IST

پرسنالٹی ڈیولپمنٹ کی اختتامی تقریب کا انعقاد انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے ہال میں کیا گیا۔ اس دوران ٹرینر رامز عبدالودود کے ذریعہ ٹرینڈ کیے گئے طلبا وطالبات نےانگلش زبان میں بہترین پرفارمینس پیش کیے اور ناظرین کا دل جیت لیا۔

پرسنالٹی ڈیولپمنٹ ورکشاپ کے اختتام پر طلبہ کی بہتر کارکردگی



آل انڈیا ٹرینر منور زماں کے شاگر رامز عبدالودود نے 20 دنوں تک چلنے والے اس پرسنالٹی ڈیولپمنٹ میں ان بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارا جو نہ کبھی بڑے اسٹیج تک پہنچے تھے اور نہ ہی انگلش زبان سیکھا تھا۔

اس پروگرام میں مدارس کے طلبا کے ساتھ ساتھ پرائیوٹ اور سرکاری اسکول کے طلبا و طالبات نے بھی شرکت کی۔ آج کے پروگرام میں انگریزی زبان میں بہترین تقریر کرکے ان طلبا وطالبات نے یہ ثابت کردیا کہ اگر ٹرینر اچھا ہو تو کوئی بھی دشواری حائل نہیں ہوتی۔

ٹرینر رامز عبدالودود نے بتایا کہ' شروعات میں جب پرسنالٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کے دوران بچوں کے اسٹیج پر بلایا جاتا تو وہ اپنا سر نیچے کرلیتے تھے اور اسٹیج پر آنے سے ڈرتے تھے اب یہی بچے اسٹیچ پر اچھی طرح سے انگریزی میں بلاخوف تقریر کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ' ہم نے اس 20 روزہ پرسنالٹی ڈیولپمنٹ پروگرام میں ہم نے بچوں کو ہر وہ بیسک چیز سکھادی ہیں جس کی ضرورت پڑتی رہتی ہے اور وہ کبھی بھی اسٹیج پر انگلش اور اردو میں تقریر کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ' اس دوران طلبا وطالبات کو اخلاقیات کی بھی تعلیم دی گئی جس میں کئی کالج کے طلبا ایسے تھے جو پھٹی جینس پہننا پسند کرتے تھے آج وہی طلبا اپنے اخلاقیات سے نوجوانوں کو متاثر کررہے ہیں۔

پرسنالٹی ڈیولپمنٹ پروگرام میں شامل طلبا وطالبات نے بتایا کہ یہ اسٹیج ہمارے لیے بہت فائدہ مند رہا ۔ہم لوگ انگلش بولنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتے تھے، لیکن آج رامز عبدالودود کے ذریعہ سکھائے گئے اس قلیل مدتی ایام میں ہم نےانگلش کے تلفظ کے ساتھ اداب واطوار بھی سیکھا ۔

فری چلنے والے 20 روزہ پرسنالٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کے اختتامی تقریب میں طلبا کے سرپرستوں نے شرکت کی اور اس قلیل مدتی ڈیولپمنٹ پروگرام کے ذریعہ ٹرینڈ کیے گئے بچوں کی صلاحیتوں سے آل انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر اور ٹرینر رامز عبدالودود کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا۔

آخر میں شریک مہمانوں نے کہا کہ مسلم بچوں کوٹرینڈ کرنے کے لیے اس طرح کے ورکشاپ بہت ضروری ہیں بچے اخلاقیات کے ساتھ اس زبان میں بولنے کی مہارت حاصل کریں جو پوری دنیا میں بولی اور سمجھی جاتی ہے۔ اگر اس سے دور رہ گئے تو پھر اپنی بات نہیں پہنچا سکتے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details