اردو

urdu

By

Published : May 4, 2020, 9:22 AM IST

Updated : May 4, 2020, 5:35 PM IST

ETV Bharat / city

مزدوروں کا کرایہ کانگریس پارٹی برداشت کرے گی

کانگریس پارٹی ضرورتمند مزدور اور کام کرنے والے محنت کشوں کے گھر لوٹنے والے ریل سفر کا ٹکٹ خرچ خود برداشت کرے گی۔

congress
congress

ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات کے درمیان کانگریس صدر سونیا گاندھی نے پیر کو اعلان کیا کہ ملک بھر میں پھنسے مزدوروں کے گھر واپس جانے کے لیے ریل کرایہ کا خرچ کانگریس پارٹی اٹھائے گی۔

کانگریس نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے۔ 'بھارتیہ راشٹریہ کانگریس نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ریاستی کانگریس کمیٹی کی ہر یونٹ ہر ضرورتمند مزدور اور کام کرنے والے محنت کشوں کے گھر لوٹنے والے ریل مسافر کا ٹکٹ خرچ برداشت کرے گی۔ اس بارے میں ضروری قدم اٹھائے گی۔'پارٹی صدر سونیا گاندھی کا بیان ٹوئٹ کیا گیا ہے۔

سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ 'مزدورو اور محنت کش ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ ان کی محنت اور قربانی ملک کی تعمیر کی بنیاد ہے۔ صرف چار گھنٹے کے نوٹس پر لاک ڈاؤن کرنے کی وجہ سے لاکھوں مزدور اور کام کرنے والے گھر واپس لوٹنے سے محروم ہوگئے۔

مزدوروں کا کرایہ کانگریس پارٹی اٹھائے گی

1947 کی تقسیم کے بعد ملک نے پہلی بار یہ دل دہلانے والا منظر دیکھا کہ ہزاروں مزدور اور کام کرنے والے سیکڑوں کلو میٹر پیدل چل کر گھر واپسی کے لیے مجبور ہوگئے۔ نہ راشن، نہ پیسہ نہ دوائی نہ ذرائع پر صرف اپنے کنبہ کے پاس واپس گاؤں پہنچنے کی لگن، ان کی اس قدم کو دیکھ کر ہی ہر انسانیت کانپ جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج لاکھوں مزدور اور کام کرنے والے پورے ملک کے الگ الگ کونوں سے گھر واپس جانا چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس نہ ذرائع ہے اور نہ پیسہ افسوس کی بات یہ ہےکہ بھارت سرکار اور وزارت ریل ان محنت کشوں سے مشکل کی اس گھڑی میں ریل مسافر کا کرایہ وصول رہی ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ 'مزدور اور کام کرنے والے ملک کی تعمیر کے اہم حصہ ہیں۔ جب ہم بیرون ملک میں پھنسے بھارتیوں کو اپنا فرض سمجھ کر جہازوں سے مفت واپس لے کر آسکتے ہیں، جب ہم گجرات کے صرف ایک پروگرام میں سرکاری خزانے سے 100 کروڑ روپے ٹرانسپورٹ اور کھانے وغیرہ پر خرچ کرسکتے ہیں، جب ریل وزارت وزیر اعظم کے کورونا فنڈ میں 151 کروڑ روپے دے سکتا ہے توپھر ترقی کے ان ہنرمندوں کو مصیبت کی اس گھڑی میں مفت ریل سفر کی سہولت کیوں نہیں دے سکتے؟

کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کہا کہ 'انڈین نیشنل کانگریس نے محنت کش مزدوروں اورکام کرنے والوں کی اس مفت ریل سفر کی مانگ کو بار بار اٹھایا ہے۔ افسوس ہے کہ نہ سرکار نے اس کی سنی اور نہ ہی وزارت ریلوے نے، اس لیے انڈین نیشنل کانگریس نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ کانگریس کمیٹی کی ہر یونٹ ہر ضرورتمند مزدور اور کام کرنے والوں کے گھر لوٹنے کی ریل سفر کا ٹکٹ خرچ برداشت کرے گی اور اس بارے میں ضروری قدم اٹھائے گی۔

Last Updated : May 4, 2020, 5:35 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details