اردو

urdu

ETV Bharat / city

'دہلی اقلیتی کمیشن اپنی ذمہ داری ادا نہیں کر پائی'

دارالحکومت دہلی کے شمال مشرقی خطے میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات پر دہلی اقلیتی کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ پر کانگریس کے سینئر رہنما محمود ضیاء نے سوال کھڑے کیے ہیں۔

congress question delhi minority commission
'دہلی اقلیتی کمیشن اپنی ذمہ داری نہیں نبھا پائی'

By

Published : Aug 20, 2020, 6:05 PM IST

گذشتہ ماہ ہی دہلی اقلیتی کمیشن کی جانب سے ایک فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پیش کی گئی تھی، جس میں فسادات کے دوران ہوئی وارداتوں کا ذکر سلسلے وار کیا گیا تھا لیکن کانگریس کی جانب سے دہلی فسادات پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائی گئی تھی، جس نے ابھی تک اپنی رپورٹ تو پیش نہیں کی لیکن دہلی اقلیتی کمیشن کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پر اعتراض کیا ہے۔

ویڈیو

کانگریس کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے رکن اور کانگریس کے سینیئر رہنما نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے خصوصی طور پر بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفرالاسلام خان کو چاہیے تھا کہ ایک جوڈیشل انکوائری کرتے اور دہلی حکومت سے سی سی ٹی وی فوٹیج منگوا کر اس کی چھان بین کرتے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔انہوں نے شاہین باغ پر ہو رہی سیاست پر بھی اعتراض جتاتے ہوئے کہا کہ یہ احتجاجی مظاہرے عوامی انقلاب کے ذریعہ شروع ہوا تھا جسے عام آدمی پارٹی بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عام آدمی پارٹی اور بی جے پی ایک سکہ کے دو پہلو ہیں جو مسلمانوں کو بدنام کرنے اور ان کا سیاسی استعمال کرنے کے لیے اس طرح کی سیاست کر رہے ہیں جس کہ ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details