اردو

urdu

ETV Bharat / city

ملک میں لاک ڈاؤن پر کانگریس کی نکتہ چینی - modi government

کانگریس رہنما اجئے ماکن نے دہلی کے ایک رین بسیرا کا ویڈیو ٹویٹ کر وزیر اعظم نرندر مودی کے فیصلے کو بغیر کسی تیاری کے کیا گیا فیصلہ قرار دیا۔

ملک
ملک

By

Published : Mar 25, 2020, 7:14 PM IST

ملک میں کووڈ 19 کے خدشے کے پیش نظر لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے لیکن اس درمیان کانگریس کے سینئر رہنما اجئے ماکن نے ایک ویڈیو ٹویٹ کر وزیر اعظم نرندر مودی پر سخت تنقید کی ہے۔

ملک میں لاک ڈاؤن پر کانگریس کا طنز

کانگریس رہنما نے ایک ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ رین بسیرا میں ہزاروں لوگ کھانے کے انتظار میں جمع ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ نوٹ بندی بنا تیاری کے، جی ایس ٹی بنا تیاری کے، ویسے ہی لاک ڈاؤن بنا کسی تیاری کے کیا گیا ہے، صرف بھاشن سے کام چلاؤ۔ اجے ماکن نے آگے لکھا کہ بھکت جن معاف کریں، آج ہم بول رہے ہیں ، کل آپ بھی بولیں گے۔

دراصل ویڈیو میں دہلی کےایک رین بسیرا کےقریب غریبوں کی بھیڑ کو دکھایا گیا ہے، جس میں بڑی تعداد میں غریب ایک جگہ کھانےکے انتظار میں بیٹھے ہیں۔

واضح ہو کہ کل وزیر اعظم نرندر مودی نے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا اور لوگوں سے اس پر عمل کرنے کی اپیل کرتےہوئے کہا تھا کہ گھر کے باہر لکشمن ریکھا کھینچ دیں اور اس کے باہر نہ جائیں۔

وزیر اعظم نے ملک کےنام اپنے خطاب میں کہا تھا کہ کھانے کی اشیاء کی کسی قسم کی کمی نہیں ہوگی لیکن آج دہلی کے ایک رین بسیرا کے قریب جیسے ہی غریبوں کو کھانے کا پتہ چلہ ان کی بھیڑ جمع ہو گئی، جس کے بعد کانگریس رہنما کو وزیر اعظم نرندر مودی پر تنقید کرنے کا موقع مل گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details